உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    زرعی قوانین کے خلاف ممبئی میں 16 جنوری کو احتجاجی مظاہرہ، پریس کانفرنس کرکے کی گئی یہ اپیل

    ممبئی 16 جنوری کو زرعی قوانین کے خلاف مسلم اور دیگر سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ممبئی 16 جنوری کو زرعی قوانین کے خلاف مسلم اور دیگر سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ممبئی 16 جنوری کو زرعی قوانین کے خلاف مسلم اور دیگر سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس احتجاجی مظاہرے پیدل مارچ کو کورونا کے ضابطوں کے مدِ نظر کامیاب بنانے کیلئے عوام سے اپیل کی جارہی ہے۔

    • Share this:
    ممبئی 16 جنوری کو زرعی قوانین کے خلاف مسلم اور دیگر سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس احتجاجی مظاہرے پیدل مارچ کو کورونا کے ضابطوں کے مدِ نظر کامیاب بنانے کیلئے عوام سے اپیل کی جارہی ہے۔  احتجاجی مظاہرہ پیدل مارچ دوپہر دو بجے مرین لائنس سے شروع ہوکر شام پانچ بجے تک آزاد میدان تک جاری رہے گا ۔سرزمین ممبئی سے کسانوں کے حق میں جو آواز بلند ہوگی وہ ملک کے گوشے گوشے تک جائے گی اس قسم کا اظہار خیالات آج ممبئی مراٹھی پتر کارسنگھ میں منعقدہ کسان کی حمایت کے موضوع پر منعقدہ پریس کانفرنس میں سماجی خادم اور کسان آندولن کی رکن میدھا پاٹکر نے کیا ہے۔

    میدھا پاٹکر نے کہا کہ کسان الائنس مورچہ میں مشترکہ طور پر تمام تنظیمیں شامل ہو رہی ہیں ہزاروں ممبئی کے شہری کسانوں کے حق کے لئے سڑک پر اترنے کو تیار ہے سنگھو باڈر سے لے کر ملک بھر میں احتجاج جاری ہے سپریم کورٹ میں کسان اب تک نہیں گئے تھے یہ سیاسی فیصلہ ہے اس لئے کسان بل کو واپس لیا جائے کسانوں کا پرامن احتجاج کامیاب ہے سپریم کورٹ نے اس میں مداخلت کیا ہے جو عرضی داخل کی گئی تھی۔ اس میں شریک کمیٹیوں کے ارکان نے کمیٹی میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے سرمایہ داروں کے خلاف آج کسان لڑ رہے ہیں جس صوبائی سرکاروں کوزرعی اصلاحات میں مداخلت کا اختیار ہے آج وہ صوبائی سرکاروں کی حمایت لینے کی کوشش کر رہی ہے۔

    مہاراشٹر سمیت غیر بی جے پی سرکار اس کے خلاف ہے۔ سپریم کورٹ نے تو اسٹے دیا ہے اورسرکار کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے آج سب کا پرائیوٹائزیشن کیاجارہاہے اور سرمایہ داروں کی فائدہ پہنچانے کی سرکار کی ایک سازش ہے  ۔  مولانا اطہر علی اور فیروز میٹھی بوروالا نے  اپیل کی کہ کسان آندولن میں ممبئی کے عوام سے مرین لائنس سے آزاد میدان تک ہونے والے پیدل مارچ میں شرکت کریں ۔اس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے عبدالحسیب بھاٹکر۔ ممبئی امن کمیٹی کے صدر فرید شیخ سمیت دیگر اشخاص وعہدیدار وں نے بھی اظہارخیال کیا ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: