اپنا ضلع منتخب کریں۔

    شرمناک : نابالغ بیٹی کا ریپ کے الزام میں والد گرفتار

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    واقعہ کے وقت متاثرہ کی ماں گھر پر نہیں تھی۔ ریپ کے بعد والد نے اسے ڈرایا اور دھمکی دی کہ وہ اس کے بارے میں کسی کو نہ بتائے۔

    • Share this:
      گجرات کے سورت میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس کی بیٹی نے پولیس کے پاس شکایت کی تھی کہ چار سال پہلے اس کے والد نے اس کا ریپ کیا تھا۔ متاثرہ نے اپنے ماماکو اپنی آپ بیتی سنائی۔ اس کے بعد سنیچر کو کیس درج کیا گیا۔ ملزم ایک آٹو رکشہ ڈرائیور ہے اور اسے سنیچر کو ہی گرفتارکر لیا گیا۔

      امرولی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر سی آر دیسائی کے مطابق 15 سالی کی متاثرہ نے بتایا کہ چار سال پہلے اس کے والد نے اس کا ریپ کیا تھا۔ واقعہ کے وقت متاثرہ کی ماں گھر پر نہیں تھی۔ ریپ کے بعد والد نے اسے ڈرایا اور دھمکی دی کہ وہ اس کے بارے میں کسی کو نہ بتائے۔ متاثرہ کی ماں کی موت ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ہو گئی تھی۔

      نیوز 18 کے مطابق لڑکی اپنے ماما کے گھر گئی تھی۔ اس کے بعد اس نے اپنے گھر واپس جانے سے منع کر دیا۔جب اس کے ماما نے اس سے وجہ پوچھی تو بتایا کہ ملزم نے چار سال پہلے اس کا ریپ کیا تھا۔ پھر ماما نے تھانے جاکر معاملے کی رپورٹ درج کرائی۔ 41 سال کے ملزم پرآئی پی سی کی کئی دفعات لگائی گئی ہیں۔ اور سنیچر کو ہی گرفتار کر لیا گیا۔
      First published: