ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

حج پر جانے والی خواتین عازمین کی خصوصی طور پر خدمت کرتی ہیں یہ والنٹئیرس

راجستھان سے حج پر جانے والی خواتین کو حج کی ٹریننگ اور حج ارکان کی جانکاری سمیت سبھی اہم مدد کے لئے ائیرپورٹ پر خاتون والنٹیئرس ہر پرواز کے دوران پوری مدد کرتی ہیں۔ راجستھان سے عازمین کی 13

  • Share this:
حج پر جانے والی خواتین عازمین کی خصوصی طور پر خدمت کرتی ہیں یہ والنٹئیرس
خواتین عازمین حج کے لئے خواتین والنٹیرس

حج کے مقدس سفر کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سال راجستھان سے پانچ ہزار سات سو کے قریب عازمین حج پر جا رہے ہیں۔ حج پرجانے والی خواتین کی تعداد تقریبا آدھی ہے۔ ایسے میں خواتین کو حج کی ٹریننگ اور حج ارکان کی جانکاری سمیت سبھی اہم مدد کے لئے ائیرپورٹ پر خاتون والنٹیئرس ہر پرواز کے دوران پوری مدد کرتی ہیں۔


راجستھان سے عازمین کی 13 پروازیں جا چکی ہیں اور 6 پروازوں کی پرواز ہونے والی ہے۔ اس سال کے عازمین میں تقریبا دو ہزار آٹھ سو خواتین ہیں۔ زیادہ تر خواتین عازمین کو دوسرے ممالک میں سفر کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسی خواتین عازمین حج کی خدمت کے لئے حج پر روانگی کے آغاز سے ہی خواتین حج والنٹئیرس کو لگایا گیا ہے۔ یہ والنٹئیرس روزانہ جے پور ائیرپورٹ پر خواتین عازمین کی مدد کے لئے پہنچتی ہیں۔


زیادہ تر خواتین عازمین تعلیم یافتہ نہیں ہونے اور بیرون ملک سفر کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں۔ ایسے میں خدمت کے دوران خواتین والنٹئیرس انہیں سمجھاتی ہیں کہ پاسپورٹ، ٹکٹ، کور نمبر جیسے اہم دستاویزوں کو کیسے سنبھال کر رکھا جا سکتا ہے۔


خدمت کے دوران خواتین والنٹئیرس انہیں سمجھاتی ہیں کہ پاسپورٹ، ٹکٹ، کور نمبر جیسے اہم دستاویزوں کو کیسے سنبھال کر رکھا جا سکتا ہے۔
خدمت کے دوران خواتین والنٹئیرس انہیں سمجھاتی ہیں کہ پاسپورٹ، ٹکٹ، کور نمبر جیسے اہم دستاویزوں کو کیسے سنبھال کر رکھا جا سکتا ہے۔


حج کے دوران کہاں کہاں کون سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟ حج کے ارکان پورے کرنے کے دوران کیا کیا احتیاط برتنی ہے؟ حج کا احرام کس طرح باندھا جانا ہے؟ کون سی دعا کس مقام پر پڑھنی ہے وغیرہ وغیرہ؟

یہ والنٹیئرس گزشتہ کئی برسوں سے خواتین عازمین حج کی خدمت کر رہی ہیں۔ اس کے لئے انہیں کوئی اجرت نہیں ملتی ہے۔
First published: Aug 11, 2018 01:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading