உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فلم پدماوت تنازع : گجرات میں کرنی سینا کی سنیما گھر میں توڑ پھوڑ ، کئی مقامات پر بس خدمات بند

    کارپوریشن نے عام طورپر ایس ٹی بس کہی جانے والی اپنی بسوں کی سروس گاندھی نگر،مہے سانا ،سابر کانٹھا،بناس کانٹھا،ارولی اور پاٹن میں کئی ڈیپو کی بسوں کے آمدو رفت پر پابندی لگادی ہے۔

    کارپوریشن نے عام طورپر ایس ٹی بس کہی جانے والی اپنی بسوں کی سروس گاندھی نگر،مہے سانا ،سابر کانٹھا،بناس کانٹھا،ارولی اور پاٹن میں کئی ڈیپو کی بسوں کے آمدو رفت پر پابندی لگادی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      گاندھی نگر : گجرات میں پدماوت فلم کے خلاف مظاہرے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئی سرکاری بسوں پر حملے اور انہیں جلائے جانے اور ایک سنیما گھر پر حملے اور کئی راستوں پر چکا جام کے دوران گجرات اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے شمالی گجرات میں لمبی دوری کی بس سروس کو آج کئی راستوں پر اگلے حکم تک بند کردیا ہے۔
      ایک طرف پولیس نے کل مہیسانا کے لانگھنج تھانے کے میئو گاؤں کے نزدیک اور گاندھی نگر کے کلول تالوکا تھانہ علاقے میں چار بسوں میں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کے معاملے اور احمدآباد میونسپلٹی کی ایک بس کو سانند کے مادھو نگر کے نزدیک جلانے کے معاملے میں مقدمے درج کئے ہیں۔دوسری طرف احمدآباد کے نارول علاقے میں راج ہنس سنیما میں مبینہ طورپر فلم کا ٹریلر دکھائے جانے کےسلسلے میں اس میں کل رات توڑ پھوڑ کے سلسلے میں ایک درجن سے زیادہ لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیاگیا ہے۔
      کارپوریشن نے عام طورپر ایس ٹی بس کہی جانے والی اپنی بسوں کی سروس گاندھی نگر،مہے سانا ،سابر کانٹھا،بناس کانٹھا،ارولی اور پاٹن میں کئی ڈیپو کی بسوں کے آمدو رفت پر پابندی لگادی ہے۔اس سے مسافروں کو بےحد پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ کرنی سینا،مہاکال سینا اور ان کے مظاہرے کی حمایت کرنے والے وشو ہندوپریشد اور بجرنگ دل کے کارکنان نے بناس کانٹھا کے دانتا،مہے سانا کے اناوا اور نوساری میں مختلف شاہراہوں کو جام کر کے اور ان پر ٹائر جلا کر آج بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔
      First published: