ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

سادھوی پرگیہ کی ضمانت کی مخالفت سے متعلق عرضی پرعدالت کل سنائے گی فیصلہ

ممبئی : خصوصی قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت نے سال 2008 میں مالیگاؤں میں ہونے والے بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ضمانت دینے کی مخالفت میں داخل عرضی پر کل تک کے لئے فیصلہ محفوظ رکھا ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 14, 2016 10:43 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سادھوی پرگیہ کی ضمانت کی مخالفت سے متعلق عرضی پرعدالت کل سنائے گی فیصلہ
ممبئی : خصوصی قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت نے سال 2008 میں مالیگاؤں میں ہونے والے بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ضمانت دینے کی مخالفت میں داخل عرضی پر کل تک کے لئے فیصلہ محفوظ رکھا ہے ۔

ممبئی : خصوصی قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت نے سال 2008 میں مالیگاؤں میں ہونے والے بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ضمانت دینے کی مخالفت میں داخل عرضی پر کل تک کے لئے فیصلہ محفوظ رکھا ہے ۔

واضح رہے کہ این آئی اے نے قبل ازیں عدالت میں پرگیہ ٹھاکر کو ضمانت دینے پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا اور ایجنسی نے 13 مئی کو داخل چارج شیٹ میں پرگیہ کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خلاف یکجا کردہ ثبوت کی بنیاد پر کوئی معاملہ کھڑا نہیں ہوتا۔ مالیگاؤں دھماکہ کیس کے ملزم نثار بلال نے عدالت میں عرضی داخل کرکے سادھوی کو ضمانت دینے کے معاملے مداخلت کی مانگ کی تھی۔

این آئی اے اور سادھوی کے وکیل نے یہ کہتے ہوئے اس پٹیشن کی مخالفت کی تھی کہ اس عرضی کا معاملے میں صرف تاخیر کرنے کے علاوہ اور کوئی مقصد نہیں ہے۔ این آئی اے کے وکیل اویناش رسال نے عدالت سے کہا ہے کہ پورا ملک اس معاملے کو دیکھ رہا ہے اور کچھ طاقتیں اس معاملے کو طول دینا چاہتی ہیں اور اسی سبب سے اس طرح کی درخواستیں کی جا رہی ہیں۔ ملک میں امن اور بھائی چارہ بنائے رکھنے کے لئے سادھوی کی درخواست پر غور ہونا چاہئے۔

First published: Jun 14, 2016 10:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading