உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اہانت رسول کے مسئلے پر پبلیشر کے خلاف ناندیڑ میں ایف آئی آر

    ناندیڑ۔ آر ایس ایس کا گڑھ کہے جانے والے ناگپور سے  ایک بار پھر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے اور ان کو اشتعال دینے والی حرکت کو انجام دیا گیا ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      ناندیڑ۔ آر ایس ایس کا گڑھ کہے جانے والے ناگپور سے  ایک بار پھر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے اور ان کو اشتعال دینے والی حرکت کو انجام دیا گیا ہے۔ وہاں کے ایک پبلشر نے پانچویں جماعت کی ایک کتاب میں پیغمبر اسلام کو لیکرایک مضمون میں نہ صرف ان کے بارے میں غلط  جانکاری دی ہے، بلکہ ایک خیالی تصویر بھی شائع کی ہے۔ اس کو لیکر ناندیڑ کے مسلمانوں میں کافی غصہ ہے۔ ایم آئی ایم کی جانب سے اس پر احتجاج جتاتے ہوئے اس پبلشر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

      ناگپور کے آرنج سٹی پبلکیشن کی ایک کتاب میں پیغمبر اسلام کی اہانت کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ آرنج سٹی پبلکیشن کی پانچویں جماعت کی مراٹھی کتاب میں اہانت رسول ؐ سے مسلمانوں میں بے چینی دیکھی گئی ۔ کتاب کے ایک مضمون میں پیغمبر اسلام کا تعارف کرایا گیا ہے لیکن اس مضمون میں پیغمبر کی ایک فرضی تصویر بھی شائع کی گئی ہے ۔ ساتھ ہی پیغمبر سے متعلق معلومات میں غلط بیانی سے کام لیا گیا ہے  جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

      ایم آئی ایم کے ایک وفد نے اتوارہ پولیس اسٹیشن میں آرنج سٹی پبلیکشن کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی  ہے۔ مہاراشٹر میں اس پبلیکیشن کے خلاف یہ پہلی ایف آئی آر ہے جو اتوارہ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے ۔ ایم آئی ایم کے وفد کی قیادت کارپوریٹر حسن الکثیری نے کی۔

      First published: