உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی کی ایک عمارت میں آتشزدگی، 4 افراد ہلاک، 5 دیگر جھلسے

    حکام کے مطابق واقعہ میں دو بچوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 5 جھلس گئے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

    حکام کے مطابق واقعہ میں دو بچوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 5 جھلس گئے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

    ممبئی۔ عروس البلاد ممبئی کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے دو بچوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی۔ عروس البلاد ممبئی کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے دو بچوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ممبئی کے علاقے اندھیری ایسٹ کی بوہری کالونی میں واقع تین منزلہ عمارت میں رات تقریباً ڈیڑھ بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔


      حکام کے مطابق واقعہ میں دو بچوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 5 جھلس گئے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ واقعہ کی جانچ کے بعد ہی اس کی وجہ کا پتہ چل سکے گا۔


      بتا دیں کہ اس سے پہلے ممبئی کے کملا ملز میں آگ لگ گئی تھی  جس میں چودہ لوگوں کی موت جبکہ اکیس سے زائد لوگ زخمی ہو گئے تھے۔

      First published: