ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گجرات: احمد آباد کے کورونا اسپتال میں آگ، 8 مریضوں کی موت

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، آگ لگنے کے اس واقعہ میں تقریبا 8 مریضوں کے مرنے کی خبر ہے۔

  • Share this:
گجرات: احمد آباد کے کورونا اسپتال میں آگ، 8 مریضوں کی موت
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، آگ لگنے کے اس واقعہ میں تقریبا 8 مریضوں کے مرنے کی خبر ہے۔

احمدآباد۔ گجرات کے احمد آباد (Ahmedabad) میں جمعرات کو کورونا کے لئے وقف شدہ ایک اسپتال میں آگ لگ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، آگ لگنے کے اس واقعہ میں تقریبا 8 مریضوں کے مرنے کی خبر ہے۔ ساتھ ہی  35 مریضوں کو اسپتال سے دوسرے اسپتالوں میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ آگ احمد آباد کے نورنگ پورا کے شریئے اسپتال میں لگی۔



اسپتال کی آئی سی یو یونٹ اس آگ کی زد میں آ گئی ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، شرئیے اسپتال میں آگ لگنے کا یہ واقعہ علی الصبح تقریبا 3:15 بجے بیش آیا۔ آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں اور 4:30 بجے کے قریب آگ پر قابو پا لیا۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے آگ کے اس واقعہ پر دکھ جتایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم کی طرف سے مرنے والوں لوگوں کے کنبوں کو 2-2 لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپئے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ معاوضہ وزیر اعظم قومی راحت فنڈ سے دیا جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آگ کے اس واقعہ پر دکھ جتایا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کہا ’ احمد آباد کے اسپتال میں آگ لگنے سے دکھی ہوں۔ متاثرہ کنبوں کے تئیں اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ زخمی جلد ٹھیک ہوں گے۔ صورت حال کو لے کر وزیر اعلیٰ اور مئیر سے بات کی ہے۔ واقعہ سے متاثر لوگوں کو انتظامیہ ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے‘۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 06, 2020 09:01 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading