உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بہار کے پانچ شاطر چوروں کو  وسئی پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے کیا گرفتار

    پولیس ٹیم اسی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان ملزمین کی شناخت کی اور پولیس ٹیم نے ان کا پیچھا کرکے انہیں پکڑ لیا۔

    پولیس ٹیم اسی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان ملزمین کی شناخت کی اور پولیس ٹیم نے ان کا پیچھا کرکے انہیں پکڑ لیا۔

    پولیس ٹیم اسی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان ملزمین کی شناخت کی اور پولیس ٹیم نے ان کا پیچھا کرکے انہیں پکڑ لیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    وسئی مانک پور پولیس نے بہار کے پورنیا ضلع میں رہنے والے ایسے پانچ شاطر چوروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو دوپہر کے وقت مانک پور تھانے کی حدمیں بند گھروں کے تالے توڑ کر چوری کرتے تھے۔ پولیس نے ملزم سے 157 گرام سونا اور 510 گرام چاندی برآمد کی ہے جس کی مالیت 6 لاکھ 12 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ اس کے ساتھ پولیس نے کٹونی (ہتھیار) بھی برآمد کیا جو ملزمین نےبند گھروں کے تالے توڑنے میں استعمال کیا تھا.یہ 6 شاطر ملزمین جو وسئی مانک پور پولیس کی حراست میں دیکھے گئے تھے نے گزشتہ چند مہینوں سے پولیس کی نیند اڑا دی تھیں۔

    پولیس سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق گرفتار کئے گئے 6 ملزمین میں سے 5 کا تعلق بہار سے ہے جبکہ ایک کا تعلق پالگھر ضلع کے سفالے سے ہے۔ بہار سے 5 ملزمین ممبئی اور اس کے آس پاس کے شہروں میں وقتا فوقتا 15 سے 16 دنوں کے لئے آتے تھے۔ چوری کرنے کے بعد وہ سفالے میں رہنے والے آٹو ڈرائیور سنتوش پاٹل کو چوری کا سامان فروخت کرنے کے لئے دے کر بہار لوٹ جاتے تھے۔8 دن قبل ان چوروں نے وسئی میں امباواڑی روڈ پر واقع ہوٹل فارم ہاؤس کے ساتھ والی عمارت میں انجام دیا تھا۔

    پولیس ٹیم اسی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان ملزمین کی شناخت کی اور پولیس ٹیم نے ان کا پیچھا کرکے انہیں پکڑ لیا۔ پولیس افسر کے مطابق چوری کرنے سے پہلے ملزم نے اس ہتھیار پر ہلدی اور کمک لگا کر اس کی پوجا بھی کی تھی۔ مانک پور پولیس نے گرفتار ملزمین ابھیشیک کامیشور سنگھ ، محمد طلیف .محمد جلال ، رنجیت دشرتھ سہانی ، اشیش امول یادو ، بیرو رام ولاس پاسوان ، اور سنتوش پاٹل کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 454،380،34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمین نے 3 چوریوں کا اعتراف کیا ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: