ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گجرات کے سابق وزیراعلی کیشوبھائی پٹیل کا انتقال، وزیر اعظم مودی نے کی تعزیت

گجرات کے سابق وزیراعلی کیشوبھائی پٹیل کا آج یہاں انتقال ہوگیا۔ وہ 92 برس کے تھے۔ آج صبح سانس لینے میں دقت ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا،جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔ کچھ وقت پہلے وہ کورونا سے متاثر ہوگئے تھے لیکن وہ ٹھیک ہوگئے تھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 29, 2020 04:00 PM IST
  • Share this:
گجرات کے سابق وزیراعلی کیشوبھائی پٹیل کا انتقال، وزیر اعظم مودی نے کی تعزیت
گجرات کے سابق وزیراعلی کیشوبھائی پٹیل کا انتقال، وزیر اعظم مودی نے کی تعزیت

احمدآباد: گجرات کے سابق وزیراعلی کیشوبھائی پٹیل کا آج یہاں انتقال ہوگیا۔ وہ 92 برس کے تھے۔ آج صبح سانس لینے میں دقت ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔ کچھ وقت پہلے وہ کورونا سے متاثر ہوگئے تھے، لیکن وہ ٹھیک ہوگئے تھے۔ انہیں 30 ستمبرکو ہی سون ناتھ مندر ٹرسٹ کے دوبارہ صدر منتخب کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کیشو بھائی پٹیل کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اپنے تعزیت پیغام میں انہیں سماج کے ہر طبقے کےلئے کام کرنے والا رہنما بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گجرات اور گجراتیوں کے خود مختار بنانے کےلئے قربانی کے جذبے سے کام کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کیشو بھائی پٹیل نے جن سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو مضبوط کرنے کےلئے گجرات کے ہر کونے کا سفر کیا اور ایمرجنسی کے پیش نظر سے مخالفت کی۔ کسانوں کے فلاح و بہبود کے مسئلے ان کے دل کے قریب تھے۔ ایک رکن اسمبلی، رکن پارلیمنٹ، وزیر اور وزیراعلی کے طورپر انہوں نے متعدد کسان کے فلاح کے قدم اٹھائے۔ انہوں نے متعدد نوجوان کارکنان کو تحریک دی اور سبھی ان کے شفیق برتاؤ کو پسند کرتے تھے۔ ان کے انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اور آج ہم سب بے حد افسردہ ہیں۔ وزیراعظم نے کیشو بھائی پٹیل کے بیٹے بھارت پٹیل سے فون پر بات کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔


وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کےسابق وزیراعلی کیشوبھائی پٹیل کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین لیڈر تھے، جنہوں نے سماج کے ہر طبقے کی دیکھ بھال کی اور ان کی زندگی گجرات کی ترقی اور ہر گجراتی کو بااختیار بنانے کے لئے وقف تھی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کےسابق وزیراعلی کیشوبھائی پٹیل کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین لیڈر تھے، جنہوں نے سماج کے ہر طبقے کی دیکھ بھال کی اور ان کی زندگی گجرات کی ترقی اور ہر گجراتی کو بااختیار بنانے کے لئے وقف تھی۔

مودی نے کیشو بھائی پٹیل کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا


وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کےسابق وزیراعلی کیشوبھائی پٹیل کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین لیڈر تھے، جنہوں نے سماج کے ہر طبقے کی دیکھ بھال کی اور ان کی زندگی گجرات کی ترقی اور ہر گجراتی کو بااختیار بنانے کے لئے وقف تھی۔ کیشو بھائی کا آج 92 برس کی عمرمیں انتقال ہوگیا۔ نریندر مودی نے کیشو بھائی کے انتقال پر کئی ٹوئٹ کئے اور اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر ان کے ساتھ اپنی کئی تصویروں کا بھی اشتراک کیا۔ ‘‘انہوں نے لکھا ہے کہ ’’ہم سبھی کے پیارے اور قابل احترام کیشوبھائی پٹیل جی کے انتقال سے مجھے دلی تکلیف ہوئی ہے۔‘‘ وزیراعظم نے لکھا ہے کہ ’’ہمارے پیارے اور محترم کیشوبھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔ مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ وہ ایک عظیم لیڈر تھے، جنہوں نے سماج کےہر طبقوں کا خیال رکھا۔ ان کی زندگی گجرات کی ترقی اور ہر گجراتی کو بااختیار بنانے کے لئے وقف تھی۔‘‘
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 29, 2020 03:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading