ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکہ کیس : سوامی اسیمانند کو ملی ضمانت

سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکہ کیس کے اہم ملزم سوامی اسیمانند کو ضمانت مل گئی ہے۔ پنجاب کے پنچ كولہ این آئی اے کورٹ نے اسیمانند کو ضمانت دی۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Sep 17, 2016 10:27 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکہ کیس : سوامی اسیمانند کو ملی ضمانت
اسیما نند: فائل فوٹو

پنچ کولہ : سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکہ کیس کے اہم ملزم سوامی اسیمانند کو ضمانت مل گئی ہے۔ پنجاب کے پنچ كولہ این آئی اے کورٹ نے اسیمانند کو ضمانت دی۔ ضمانت کیلئے سوامی اسیمانند کو ایک ایک لاکھ کا پرسنل بانڈ اور 1-1 لاکھ کے 2 شيوریٹي بانڈ بھرنا ہوگا۔

آر ایس ایس سے وابستہ سوامی اسیمانند 18 فروری 2007 کو دہلی لاہور سمجھوتہ ایکسپریس میں بم دھماکہ کا اہم ملزم ہے۔اس دھماکے میں 68 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جس میں زیادہ تر پاکستانی تھے۔

علاوہ ازیں اسیمانند کو حیدرآباد میں واقع مکہ مسجد بم دھماکہ کیس میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کی گرفتاری نومبر 2010 میں ہوئی تھی۔ 2007 میں مکہ مسجد دھماکے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جمعہ کو سماعت میں تین گواہوں کے بیانات درج کئے گئے۔ گواہوں میں شیونارائن پٹیل (مدھیہ پردیش)، جگدیش پٹیل (مدھیہ پردیش) اور راجیش مشرا ( مدھیہ پردیش) شامل ہیں۔

اس دوران گواہ راجیش مشرا عدالت میں اپنے بیانات سے منحرف ہوگیا۔ اس نے کہا کہ پولیس کو اس نے جانچ کے دوران کوئی بیان نہیں دیا۔ خیال رہے کہ اس معاملہ میں اب تک کل 174 گواہیاں ہو چکی ہیں ۔ کیس کی اگلی سماعت 17 ستمبر کو ہوگی۔

First published: Sep 16, 2016 06:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading