ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

سابق مرکزی وزیر اور سینئر بی جے پی لیڈر جسونت سنگھ کا 82 سال کی عمر میں انتقال

جسونت سنگھ پچھلے 6 برسوں سے کافی بیمار تھے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر جسونت سنگھ ، اٹل بہاری واجپئی کی حکومت میں وزیر دفاع رہ چکے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جسونت سنگھ کے انتقال پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

  • Share this:
سابق مرکزی وزیر اور سینئر بی جے پی لیڈر جسونت سنگھ کا 82 سال کی عمر میں انتقال
سابق مرکزی وزیر اور سینئر بی جے پی لیڈر جسونت سنگھ کا 82 سال کی عمر میں انتقال

نئی دہلی۔ سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی  (BJP) کے سینئر لیڈر جسونت سنگھ (Jaswant Singh) کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ 82 سال کے تھے۔ جسونت سنگھ پچھلے 6 برسوں سے کافی بیمار تھے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر جسونت سنگھ ، اٹل بہاری واجپئی (Atal Bihari Vajpayee) کی حکومت میں وزیر دفاع رہ چکے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi)  نے جسونت سنگھ کے انتقال پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔



وزیر اعظم نریندر مودی نے جسونت سنگھ کے انتقال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا۔' جسونت جی نے ہمارے ملک کی خدمت پوری محنت سے کی، پہلے ایک فوجی کے طور پر اور بعد میں سیاست کے ساتھ اپنی طویل وابستگی کے دوران۔ اٹل جی کی حکومت کے دوران انہوں نے اہم محکموں کو سنبھالا اور مالیات، دفاع اور خارجی امور میں ایک مضبوط چھاپ چھوڑی۔ ان کے انتقال سے دکھی ہوں'۔



وزیر اعظم مودی نے کہا ' جسونت جی کو سیاست اور سماج کے معاملوں پر ان کے منفرد نقطہ نظر کے لئے یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے بی جے پی کو مضبوط بنانے میں اپنا اہم تعاون دیا۔ میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہوئی بات چیت کو یاد رکھوں گا۔ ان کے کنبے اور حامیوں کے تئیں تعزیت۔ شانتی'۔

جسونت سنگھ کے انتقال پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ' تجربہ کار بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر جناب جسونت سنگھ جی کے انتقال سے گہرا دکھ ہوا۔ انہوں نے وزارت دفاع سمیت کئی محکموں میں ملک کی خدمت کی'۔

سال 2014 میں سر پر چوٹ لگنے کے بعد سے تھے اسپتال میں
بتا دیں کہ 7 اگست 2014 کو جسونت سنگھ باتھ روم میں گر گئے تھے اور اس دوران ان کے سر پر سنگین چوٹ آ گئی تھی۔ اس کے بعد انہیں علاج کے لئے دہلی میں فوج کے ریسرچ اور ریفرل اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ تب سے وہ کوما کی حالت میں تھے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 27, 2020 09:18 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading