ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

راجیو گاندھی نے ہی کھلوائے تھے تالے اورکانگریسی وزیراعظم ہی کرائے گا رام مندرکی تعمیر: سی پی جوشی

کانگریس کے سینئرلیڈرنے بی جے پی پررام مندرکے موضوع پرسیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئےکہا کہ بی جے پی کوالیکشن آتے ہی رام یاد آنے لگتے ہیں۔

  • Share this:
راجیو گاندھی نے ہی کھلوائے تھے تالے اورکانگریسی وزیراعظم ہی کرائے گا رام مندرکی تعمیر: سی پی جوشی
کانگریس کے سینئرلیڈرنے بی جے پی پررام مندرکے موضوع پرسیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئےکہا کہ بی جے پی کوالیکشن آتے ہی رام یاد آنے لگتے ہیں۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اورسابق مرکزی وزیر ڈاکٹرسی پی جوشی نے بی جے پی پررام مندرکے موضوع پرسیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کوالیکشن آتے ہی رام یاد آنے لگتے ہیں۔ ابھی اس کے ٹائٹل کا تنازعہ سپریم کورٹ میں زیرغورہے۔


انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی رام مندرکی تعمیرنہیں کراسکتی۔ رام مندرکانگریس ہی بنائے گی۔ کانگریس کا وزیراعظم ہی رام مندرتعمیرکرائے گا۔ سال 1985 میں اس وقت کے وزیراعظم راجیوگاندھی نے ہی اس متنازعہ احاطے کا تالا کھلوایا تھا، جہاں رام مندرکی دعویداری ہے۔


نیوز 18 راجستھان کے منگل کو جے پورمیں منعقدہ "ایجنڈا راجستھان" پروگرام کے تیسرے سیشن میں سابق مرکزی وزیرڈاکٹرسی پی جوشی نے کہا کانگریس پارٹی نے ہی وہاں کا تالا 1985 میں کھلوایا تھا، راجیو گاندھی نے، کوئی اٹل بہاری واجپئی نے نہیں کھلوایا۔ بھگوان رام کا مندربھی کانگریس پارٹی بنائے گی اورکانگریس پارٹی کا وزیراعظم بنائے گا۔




سی پی جوشی نے کہا کہ بی جے پی نہیں بناسکتی، یہ ووٹ لینے کی بات کرسکتی ہے۔ ہم آج کہہ رہے ہیں کہ ٹائٹل کافیصلہ ہونے دیجئے، سول سوٹ کا معاملہ چل رہا ہے۔ وکیل پڑھے لکھے ہیں، سول سوٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ سے نہیں ہوتب تک وزیراعظم کیا کرسکتے ہیں۔ کچھ کرجائیں مودی جی۔ اٹل بہاری واجپئی کچھ کرپائے۔

یہ بھی پڑھیں:     اجودھیا روانگی سے قبل ادھوٹھاکرے بولے"ہرہندوکی یہی پکار، پہلے مندرپھرسرکار"۔

یہ بھی پڑھیں:   رام مندرتعمیرکے لئے مرکز کی مودی حکومت آرڈیننس لائے: یوگ گرو رام دیو کا مشورہ



First published: Nov 21, 2018 09:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading