آسام: میگھالیہ سرحد پر پولیس کی جانب سے منگل کی صبح غیر قانونی لکڑی لے جانے والے ایک ٹرک کو روکنے کے بعد شروع ہونے والے تشدد میں ایک فارسٹ گارڈ سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔ ویسٹ کربی اینگلونگ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امداد علی نے بتایا کہ ٹرک کو آسام کے محکمہ جنگلات کی ٹیم نے صبح 3 بجے کے قریب میگھالیہ سرحد پر روکا۔ جیسے ہی ٹرک نے بھاگنے کی کوشش کی تو فارسٹ گارڈز نے اس پر گولی چلا دی اور اس کا ٹائر پنکچر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور، ہینڈ مین اور ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
گاؤں والے بڑی تعداد میں مسلح ہو کر پہنچے تھے۔
اہلکار نے بتایا کہ فارسٹ گارڈز نے جیریکنڈنگ پولیس اسٹیشن کو اس واقعہ کے بارے میں اطلاع دی اور اور مزید پولیس فورس کو طلب کیا۔ جیسے ہی پولیس پہنچی، میگھالیہ کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد 'ڈاؤ' (خنجر) اور دیگر ہتھیاروں سے لیس صبح 5 بجے کے قریب موقع پر جمع ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ جب ہجوم نے فارسٹ گارڈز اور پولیس کو گرفتار کرنے والوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے گھیراؤ کیا تو اہلکاروں نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے ان پر گولی چلائی۔ اس واقعے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔
کرکٹر وسیم اکرم ہوئے جذباتی، کہا: دنیا مجھے مانتی ہے بہترین گیندباز، لیکن پاکستان میں فکسرCBI جانچ میں تیزی، فٹبال فیڈریشن سے طلب کی گئی کلب سے جڑی جانکاریراجیو گاندھی قتل کیس کے قصورواروں کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی کانگریسایک فارسٹ گارڈ اور کھاسی برادری کے تین افراد مارے گئے۔
اہلکار نے بتایا کہ اس واقعے میں ایک فارسٹ گارڈ اور کھاسی برادری کے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ صورتحال اب قابو میں ہے۔ تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فاریسٹ گارڈ کی موت کیسے ہوئی جس کی شناخت بدیا سنگھ لکھتے کے نام سے ہوئی ہے۔ علی نے کہا کہ ضلع کے اعلیٰ حکام دور دراز علاقوں میں جا رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔