ممبئی: ممبئی کے بوریولی ویسٹ علاقے کے سائی بابا نگر میں واقع 4 منزلہ عمارت کے گرنے کی خبر ہے۔ اس عمارت کا نام گیتانجلی بلڈنگ ہے۔ فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ بی ایم سی کے مطابق عمارت کو خستہ حال قرار دیا گیا تھا۔ اس عمارت کو خالی کرا لیا گیا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق 4 سے 5 افراد ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔
اس حادثے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ چار منزلہ عمارت انتہائی خستہ حال تھی۔ لوگوں کو پہلے ہی اندازہ تھا کہ عمارت گرنے والی ہے اور زیادہ تر لوگ عمارت سے باہر آ چکے تھے۔ تاہم عمارت میں ایک بار پھر کچھ لوگوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ تین دن پہلے بھی ممبئی کے ملنڈ علاقے میں شام تقریباً 7:45 بجے نانا پاڑا میں واقع موتی چھایا بلڈنگ کے ایک مکان کی چھت گرنے سے بڑا حادثہ ہوا تھا۔ اس حادثے میں 2 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ مرنے والوں میں 93 سالہ ناتھلال شکلا اور 87 سالہ آرچی بین دیوشنکر شکلا شامل ہیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔