ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹرمیں انوکھی مثال، پانچ عاشور خانوں میں گنیش کی مورتی نصب کی گئی

کولہا پورکے کرندو قصبہ میں ہندواورمسلمان مل کرریاست کا سب سے بڑا مذہبی جشن منارہے ہیں۔

  • Share this:
مہاراشٹرمیں انوکھی مثال، پانچ عاشور خانوں میں گنیش کی مورتی نصب کی گئی
مہاراشٹر کی پانچ مسجدوں میں گنیش مورتی نصب کی گئی ہے۔

مہاراشٹرکی شبیہ سیاسی اورسماجی طورپرایک ترقی پسند ریاست کی رہی ہے۔ اب اس روایت میں ایک نیا باب جڑ گیا ہے۔ ریاست کے کولہاپورضلع میں پانچ عاشور خانوں میں گنیش کی مورتی نصب کی گئی ہے۔ یہاں ہندواورمسلمان مل کرریاست کا سب سے بڑا مذہبی جشن منا رہے ہیں۔


کولہا پورضلع کا کرندو قصبہ اس وقت مذہبی ہم آہنگی کی نئی عبارت لکھ رہا ہے۔ کولہاپور اورسانگلی ضلع کی سرحد پراس برطانوی دورکے شہر میں پانچ عاشور خانوں میں گنیش اتسو (جشن) منایاجارہا ہے۔


سماجی ہم آہنگی کا پیغام دینے والے کرندومیں گزشتہ کئی برسوں سے عاشور خانوں میں بھی گنیش اتسو کا جوش دیکھا جاسکتا ہے، لیکن اس بار36 سال بعد محرم اورگنپتی ایک ساتھ آنے کی وجہ سے شہرمیں مذہبی ہم آہنگی کی حیرت انگیزمثال دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس وجہ سے عاشور خانوں میں محرم کے پنجے کے ساتھ گنپتی مورتیاں بھی نصب کی گئی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:    ممبرامیں ہندو مسلم اتحاد کی نادرمثال، ایک ہی پنڈال میں گنپتی اورمحرم کی مجلس

شہرکی بیراگ دار، کارخانہ پری، شیلکے، ڈھیپن پوراورکوڑے خان پیرعاشور خانہ میں ایک ہی وقت گنپتی اورمحرم کے پنجے کی عبادت ہوتی ہے۔ پوری عقیدت کے ساتھ دونوں مذہبی رسوم ادا کئے جا رہے ہیں۔

ملک کے کئی شہروں میں گنیش اتسو اور محرم ایک ساتھ ہونے کی وجہ سے پولیس کے لئے قانون و انتظام کی صورت حال بنائے رکھنا بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔ وہیں کرندو قصبے میں پولیس کے لئے ایک طرح سے اس طرح کا کوئی تناو نہیں ہے۔ پولیس بغیرکسی تناوکے سارے ضروری انتظامات میں مصروف ہوگئی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ شہرمیں آئندہ سالوں میں اسی روایت پرعمل کیا جائے گا۔

سندیپ راج گولکر کی رپورٹ

نوٹ: پہلے خبر میں عاشور خانوں کی جگہ مسجدوں کا لفظ لکھا ہوا تھا۔ ایسا غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا تھا۔ جبکہ دونوں میں بہت بڑا فرق ہے۔ مسجد مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے جس کا استعمال بالعموم نمازوں کے لئے کیا جاتا ہے اور عاشور خانہ اہل تشیع کی ماتم گاہ ہے جہاں وہ محرم کے مہینہ میں اکھٹا ہو کر ماتم کی محفلیں منعقد کرتے ہیں۔

 
First published: Sep 18, 2018 02:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading