ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی: کورونا وائرس کے سبب امسال گنپتی اور محرم ہوں گے متاثر

ممبئی پولیس نے تو دونوں تقریبات میں بھیڑ بھاڑ پر پابندی عائد کی ہے اور جلوس کی بھی اجازت نہیں ہے۔

  • Share this:
ممبئی: کورونا وائرس کے سبب امسال گنپتی اور محرم ہوں گے متاثر
کورونا متاثر مریض کی لاش کا کیا جاسکتا ہے آخری دیدار، کرناٹک حکومت نے جاری کی نئی گائیڈلائنس: فائل فوٹو

ممبئی شہر و مضافات میں کورونا وائرس کے ایام میں محرم الحرام کی آمد کے بعد امسال محرم کی تقریبات مجالس و عزاداری سمیت تعزیہ داری نہ صرف متاثر ہوگی بلکہ محرم ہی نہیں گنیش اتسو بھی متاثر ہوگا۔ اس لئے کئی گنیش منڈلوں نے توگنیش اتسو نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سب سے قدیم گنیش منڈل لال باغ کے راجہ نے تو دس روزہ یوم صحت منانے کا اعلان کیا ہے۔


شیعہ عالمِ دین اور آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا ظہیر عباس رضوی نے نیوز18 سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس سال محرم کورونا وائرس کے سبب مکمل احتیاط سے منایا جائیگا اور مجمع سے پرہیز کیا جائیگا۔ مولانا سید اطہر علی نے کہا کہ عالمی سطح کے شیعہ رہنما مراجع آیت اللہ سیستانی نے بھی واضح ہدایت دی ہیکہ کورونا وائرس کے سبب محرم کی مجالس کے انعقاد میں حد درجہ احتیاط سے کام لیاجائے ۔ممبئی شہر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ اب بھی بر قرار ہے اس لئے محرم الحرام اور گنیش اتسو اس سے متاثر ہوئے ہیں۔


ممبئی پولیس نے تو دونوں تقریبات میں بھیڑ بھاڑ پر پابندی عائد کی ہے اور جلوس کی بھی اجازت نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں محرم اور گنیش اتسو منانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔ محرم الحرام میں غم حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی یاد میں عزاداری، تعزیہ داری اور مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ وعظ بھی منعقد ہوتی ہے لیکن اب ان پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح سے گنیش اتسو میں بھی منڈلوں میں بڑی بڑی مورتیاں بٹھائی جاتی ہیں۔ اس میں پوجا پاٹ کا دس روزہ عمل ہوتا ہے لیکن امسال پوجا پاٹ میں بھی صرف چار افراد کے ہی شرکت کی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ کنٹنمنٹ زون میں تو گنیتی کی مورتی ڈرم میں ہی سپرد آب کی اجازت دی گئی ہے۔ اتنا ہی نہیں گنپتی وسرجن اور آمد کے جلوس پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ممبئی شہر ومضافات  میں اس پر سختی سے عمل بھی کیا جائے گا۔ ممبئی پولیس فورس کے ساتھ بی ا یم سی بھی ان تمام  عمل پر نہ صرف نگرانی رکھے گی بلکہ  قانون کی خلاف ورزی کر نے والوں پر کورونا کے پھیلاؤ اور دیگر دفعات کے تحت معاملات بھی درج کئے جائیں گے۔


لال باغ کے راجہ منڈل کے عہدیدار بالا صاحب کامبلے نے بتایا کہ امسال گنیش اتسو پر لال باغ کا راجہ منڈل گنپتی نہیں بٹھائے گا اس کے بجائے اس نے یوم صحت منانے کا اعلان کیا ہے اور کورونا وائرس سے متاثر شہید پولیس والوں کے کنبہ و ورثا کو ایک لاکھ روپئے فی کس امداد و ٹرافی و سند دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گنپتی کی گائڈ لائن کے تناظر میں ہی محرم الحرام کی گائڈ لائن  جاری کی جائے گی۔ اس گائڈ لائن کی پاسداری کرنا سب کیلئے لازمی ہوگا بصورت دیگر قانون شکنی کے الزام میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اس لئے اب محرم اور گنپتی متاثر ہوگی۔ ممبئی شہر کے مختلف منڈلوں نے تو پنڈال کے بجائے دفتر میں ہی گنپتی بٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ منڈلوں کو چندہ جمع کر نے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ اگر کوئی غیر قانونی طریقے سے زبردستی چندہ جمع کرتا ہے تو اس کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جاسکتی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 10, 2020 08:20 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading