உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی ائیر اسپیس سے ہندوستان میں داخل ہوا طیارہ ، ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں نے جے پور میں اتارا

    پاکستان ائیر اسپیس سے ہندوستان میں داخل ہوا طیارہ ، آئی اے ایف طیاروں نے جے پور میں اتارا

    پاکستان ائیر اسپیس سے ہندوستان میں داخل ہوا طیارہ ، آئی اے ایف طیاروں نے جے پور میں اتارا

    پاکستانی ائیر اسپیس سے ہندوستانی سرحد میں داخل ہوئے طیارہ کو ہندوستانی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے گھیر کر اتروا لیا ہے ۔ اس طیارہ کو ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں نے گھیرلیا اور اس کے بعد جے پور ائیر پورٹ پر لینڈ کروایا گیا ہے ۔

    • Share this:
      پاکستانی ائیر اسپیس سے ہندوستانی سرحد میں داخل ہوئے طیارہ کو ہندوستانی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے گھیر کر اتروا لیا ہے ۔ اس طیارہ کو ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں نے گھیرلیا اور اس کے بعد جے پور ائیر پورٹ پر لینڈ کروایا گیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ ایٹناو اے این 12 طیارہ ہے ۔
      ذرائع کے مطابق یہ اجازت کے بغیر ہندوستانی فضائی حدود میں داخل ہوگیا تھا ۔ فی الحال فضائیہ طیارہ کے پائلٹ سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ ساتھ ہی جے پور میں مقامی پولیس کو بھی اس کی اطلاع دیدی گئی ہے ۔

      اے این آئی کے حوالے سے یہ پتہ لگا ہے کہ یہ جانکاری سرکاری ذرائع نے دی ہے ۔ یہ جارجیا کا ایک کارگو طیارہ ہے جو اپنے مقررہ راستہ سے الگ نکل گیا تھا ، جس کے بعد ائیر فورس کے رڈار پر یہ نظر آیا اور مشتبہ طیارہ مانتے ہوئے اس طیارہ کا پیچھا کیا گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے شمالی گجرات کی طرف داخل ہوا تھا ۔ وہیں سے فضائیہ کے جنگی طیاروں نے اس کا پیچھا کیا اور اس کو جے پور میں اتراولیا گیا ۔




      ذرائع کے مطابق اس طیارہ نے کراچی سے اڑان بھری تھی اور یہ دہلی کی طرف جارہا تھا ۔ اب یہ پتہ لگایا جارہا ہے کہ اس طیارہ نے کسی سازش کے تحت اپنا مقررہ راستہ تبدیل کیا یا پھر یہ مقررہ راستہ سے بھٹک گیا تھا ۔ اس سلسلہ میں طیارہ کے دونوں پائلٹوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
      موصولہ اطلاعات کے مطابق اس کارگو طیارہ کو ہندوستانی فضائیہ کے سکھوئی طیارہ نے گجرات کے ائیر اسپیس میں ہی گھیر لیا تھا ۔ اس کے بعد اس کے پائلٹ کو طیارہ لینڈ کرنے کی سخت ہدایات دی گئیں اور اس کو گھیر کر جے پور ائیر پورٹ تک لایا گیا اور لینڈ کروایا گیا ۔
      First published: