உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کل دوپہر میں گجرات کے وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے بھوپیندر پٹیل، گورنر سے کی ملاقات

    کل دوپہر میں گجرات کے وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے بھوپیندر پٹیل، گورنر سے کی ملاقات ۔ (Image: ANI)

    کل دوپہر میں گجرات کے وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے بھوپیندر پٹیل، گورنر سے کی ملاقات ۔ (Image: ANI)

    بھوپیندر سنگھ گجرات کی گھاٹلودیا سیٹ سے ممبر اسمبلی ہیں ۔ بھوپیندر بھائی رجنی کانت پٹیل نے اسمبلی انتخابات 2017 میں احمد آباد ضلع کی گھاٹلوڈیا سیٹ سے کانگریس کے ششی کانت واسودیو بھائی پٹیل کو ہرایا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      گاندھی نگر : گجرات کے اگلے وزیر اعلی کا نام سامنے آگیا ہے ۔ بھوپیندر پٹیل گجرات کے نئے وزیر اعلی ہوں گے ۔ اتوار کو گاندھی نگر میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں بھوپیندر سنگھ کا نام طے کیا گیا ۔ بتادیں کہ بھوپیندر سنگھ گجرات کی گھاٹلودیا سیٹ سے ممبر اسمبلی ہیں ۔ بھوپیندر بھائی رجنی کانت پٹیل نے اسمبلی انتخابات 2017 میں احمد آباد ضلع کی گھاٹلوڈیا سیٹ سے کانگریس کے ششی کانت واسودیو بھائی پٹیل کو ہرایا تھا۔

      بھوپیندر پٹیل نے راج بھون میں گورنر آچاریہ دیوورت سے ملاقات کی ہے ۔ اس دران ریاست کے سابق وزیر اعلی وجے روپانی اور ریاستی بی جے پی کے صدر سی آر پاٹل بھی موجود تھے ۔ ذرائع نے سی این این نیوز 18 کو بتایا کہ بھوپیندر پٹیل کی وزیر اعلی کے طور پر حلف برداری تقریب کل دوپہر دو بجے ہوگی۔


      بتادیں کہ وزیر اعلی کی ریس میں مرکزی وزیر منسکھ منڈاویا ، پروشوتم روپالا ، لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر پرفل پٹیل ، نائب وزیر اعلی نتن پٹیل ، سی آر پاٹل اور گوردھن جھڑفیا بھی تھے ، لیکن گجرات بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں حتمی مہر بھوپیندر پٹیل کے نام پر لگی ۔

      خیال رہے کہ ہفتہ کو ریاست کی سیاست میں سب سے بڑا الٹ پھیر ہوا تھا ۔ 2016 سے گجرات کے وزیر اعلی رہے وجے روپانی نے اچانک وزیر اعلی کے عہدہ سے استعفی دیدیا تھا ۔ روپانی نے ہفتہ کو گورنر سے ملاقات کرکے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا تھا ۔ روپانی نے ایسے وقت میں استعفی دیا تھا جب اسمبلی انتخابات میں ایک سال سے بھی کم کا وقت بچا ہوا ہے ۔

      استعفی کے بعد روپانی نے کیا کہا تھا؟

      استعفی کے بعد روپانی نے کہا تھا کہ مجھے جو کام ملا ، میں نے اس کو پورا کیا ۔ آگے جو بھی ذمہ داری ملے گی ، اس کو ایمانداری سے نبھاوں گا ۔ وجے روپانی نے بی جے پی کی اعلی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے پارٹی کے ذریعہ مستقبل میں جو بھی ذمہ داری ملے گی ، اس پر عمل کروں گا اور نئی توانائی کے ساتھ وزیر اعظم کی قیادت اور قومی صدر کی رہنمائی میں کام کرتا رہوں گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: