ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

فحش ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر لڑکی کا کیا کئی مرتبہ ریپ

  • Share this:
فحش ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر لڑکی کا کیا کئی مرتبہ ریپ
علامتی تصویر

راجستھان کی راجدھانی جے پور میں دیر رات خاتون کے ریپ کے بعد  برہنہ حالت میں جنگل میں پھینکنے کا معاملہ کے علاوہ دو لڑکیوں  کا بھی ریپ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ راجدھانی کے برہمن پوری تھانہ علاقے میں ایک لڑکی نے الزام لگایاہے کہ فحش ویڈیو بناکر اسے وائرل کرنے کی دمکی دیکر ریپ کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مہاویر کالونی، قرطار پورہ کی رہنے والی 22 سالہ لڑکی نے معاملہ درج کروایا ہے۔


متاثرہ نے بتایا کہ کچھ دنوں پہلئ اس کی دیپک جین نام کے لڑکے سے دوستی ہوئی تھی۔ اس دوران ملزم نے اس کی فحش کلپنگ بنالی اور اسے وائرل کرنے کا  خوف دیکر اس کا ریپ کیا۔ اس کے بعد ملزم اسے بار۔بار دھمکی دے رہا ہے جس سے پریشان ہوکر متاثرہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔


وہیں دوسرا معاملہ پرتاپ نگر تھانہ علاقے کا ہے۔ جہاں شادی کا جھانسہ دے کر ایک مرتبہ لڑکی کا ریپ کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گوکل پورہ کی رہنے والی26 سالہ ایک لڑکی نے معاملہ درج کروایا۔ شکایت میں متاثرہ نے کہا ہے کہ شنبھودیال نام کے شخص نے اسے اپنے پیار کے جال میں پھنسایا۔ پھر شادی کا جھانسہ دیکر اس کا ریپ کیا۔۔

First published: May 23, 2019 05:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading