اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Goa Assembly Election 2022 : این سی پی کو لے کر فڑنویس کے بیان پر اجیت پوار نے کیا پلٹ وار، کہی یہ بات

    Goa Assembly Election 2022 : دیویندر فڑنویس (Devendra Fadnavis) کے طنز کا جواب اب مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار (Deputy CMAjit Pawar)  نے دیا ہے۔ اجیت پوار نے کہا کہ شرد پوار کے قد اور قومی سطح پر ان کے ذریعہ کئے گئے کاموں کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے نئی نسل کے لوگوں کو ان پر کچھ بھی بولنے سے پہلے تھوڑا خیال رکھنا چاہئے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کو لے کر ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں ۔ ایسے میں سیاسی لیڈروں کے درمیان بیان بازی بھی جم کر ہو رہی ہے ۔ گوا اسمبلی انتخابات 2022 (Goa Assembly Election 2022)  کے انچارج دیویندر فڑنویس (Devendra Fadnavis)  نے شیو سینا کے بارے میں بیان دیا تھا کہ گوا میں شیو سینا کی لڑائی صرف اس لئے ہے کہ اس مرتبہ ان کے امیدواروں کو نوٹا کے برابر ووٹ مل پاتا ہے یا نہیں اور ان کی ضمانت ضبط ہونے سے بچ پاتی ہے یا نہیں ۔ اب انہوں نے گوا میں این سی پی کے الیکشن لڑنے کے معاملہ پر بھی طنز کیا ہے۔

      دیویندر فڑنویس نے کہا کہ شرد پوار  (NCP Chief Sharad Pawar) کی پارٹی مہاراشٹر کے ساڑھے تین اضلاع میں پھیلی گلی محلوں کی پارٹی ہے ۔ ان کی پارٹی کے بارے میں صرف یہی کہا جا سکتا ہے کہ پانی رے پانی تیرا رنگ کیسا، جس میں ملادو اس رنگ جیسا ۔ اتر پردیش میں ایس پی میں شامل ہو کر ایس پی جیسی ہو جاتی ہے اور مہاراشٹر میں وہ کانگریس اور شیوسینا میں شامل ہو کر ان کی جیسی ہو جاتی ہے ۔ ان کا اپنا کوئی وجود نہیں ہے اور نہ ہی ان کی کوئی طاقت ہے ۔ اس لئے گوا میں انہیں سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔

      دیویندر فڑنویس کے اس طنز کا جواب اب مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار (Deputy CMAjit Pawar)  نے دیا ہے۔ اجیت پوار نے کہا کہ شرد پوار کے قد اور قومی سطح پر ان کے ذریعہ کئے گئے کاموں کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے نئی نسل کے لوگوں کو ان پر کچھ بھی بولنے سے پہلے تھوڑا خیال رکھنا چاہئے ۔

      صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اجیت پوار نے کہا : 'مہاراشٹر کے بارے میں آپ مجھ سے کچھ بھی پوچھئے ، میں اس کا ٹھوس اور درست جواب دوں گا ۔ ملک کی سیاست پر ہمارے سینئر لیڈران بات کرتے ہیں ۔ لیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ کسی کو بھی چھوٹا سمجھنے کی غلطی نہ کریں ۔ اگر بولنا چاہیں تو بہت کچھ بولا جاسکتا ہے ۔ سیاسی زندگی میں میں نے 30 سال گزارے ہیں۔ مجھے بارامتی کے لوگوں نے ممبر پارلیمنٹ بنا کر بھیجا تھا ، لیکن چھ ماہ میں میں واپس آگیا ۔ شرد پوار کو دہلی جانا پڑا اور میں مہاراشٹر کی سیاست میں آگیا۔ میں مہاراشٹر کے کام سے مطمئن ہوں ۔ میرا کام یہاں اچھی طرح چل رہا ہے ۔

      پھر دیویندر فڑنویس کے طنز کا جواب دیتے ہوئے اجیت پوار نے کہا : 'فڑنویس کے بیانات کا جواب این سی پی کے ترجمان نواب ملک، پرفل پٹیل یا ملک کی سیاست میں ہماری بہن سپریا سولے جیسے لوگ دیں گے ۔ شرد پوار کے قد کی اونچائی کیا ہے ، ملک کے لئے ان کے کئے ہوئے کام اور احترام کو دھیان میں رکھتے ہوئے نئی نسل کو ان پر بات کرنی چاہئے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: