ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گوا میں بیف کی شدید قلت ، گئو رکشکوں پر کارروائی تک تاجروں کا کرناٹک سے گوشت نہ منگوانے کا فیصلہ

گوا میں لوگوں کو ان دنوں بیف کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، کیونکہ گئو رکشکوں کے استحصال کی وجہ سے تاجروں نے نزدیکی ریاست کرناٹک سے بیف منگوانا بند کردیا ہے۔

  • Share this:
گوا میں بیف کی شدید قلت ، گئو رکشکوں پر کارروائی تک تاجروں کا کرناٹک سے گوشت نہ منگوانے کا فیصلہ
علامتی تصویر

گوا : گوا میں لوگوں کو ان دنوں بیف کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، کیونکہ گئو رکشکوں کے استحصال کی وجہ سے تاجروں نے نزدیکی ریاست کرناٹک سے بیف منگوانا بند کردیا ہے۔ تاجروں کی ایک تنظیم کے مطابق ان کے اراکین نے کرناٹک کے بیلگاوی سے بیف منگوانا بند کردیا ہے اور یہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ریاستی حکومت گئو رکشکوں پر قابو پانے کی سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھاتی ہے۔

آل گوا قریشی میٹ ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے صدر منا بیپاری کے مطابق ریاست میں اس طرح کے گروپ کے ذریعہ پرتشدد واقعات میں کرسمس کے بعد سے اضافہ ہوگیا ہے ۔ تاجروں نے اب بیف نہیں منگوانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ گوشت لانے والے ٹرکوں کو روکا جاتا ہے اور پھر غیر قانونی کے نام پر انہیں ضبط کرلیا جاتا ہے۔

بیپاری نے مزید کہا کہ انہیں وزیر اعلی کے ریاست واپس آنے کے بعد ہی اس پر کارروائی کی امید ہے ، اس لئے اس وقت تک کرناٹک سے بیف نہیں منگوایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بیلگاوی سے روزانہ 25 ٹن بیف لایا جاتا ہے۔

First published: Jan 07, 2018 02:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading