اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اوڈیشہ میں بے پٹری ہوئی مال گاڑی، اسٹیشن پر چڑھے ڈبے، 2کی کچل کر موت، دیگر کئی زخمی

    حادثے میں کم از کم 2 لوگوں کی موت ہو گئی اور ایک بچے سمیت 2 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ہمیں شبہ ہے کہ بوگیوں کے نیچے مزید کئی لوگ پھنسے ہو سکتے ہیں۔ بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jaipur, India
    • Share this:
      اوڈیشہ کے جاج پور میں کورائی ریلوے اسٹیشن پر پیر کی صبح ایک دردناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مال گاڑی پٹری سے اتر گئی۔ معلومات کے مطابق ایسٹ کوسٹ ریلوے کے تحت کورئی اسٹیشن پر آج علی الصبح ایک مال گاڑی پٹری سے اتر گئی۔ مال گاڑی کی بوگیاں پلیٹ فارم پر بنے ویٹنگ ہال اور ٹکٹ کاؤنٹر تک پہنچ گئیں۔ اس دوران 2 مسافر اس کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ کئی لوگ بری طرح زخمی ہوگئے۔

      حادثے کے باعث دو ریلوے لائنیں بلاک ہوگئیں۔ اسٹیشن بھون کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ امدادی ٹیمیں، ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مال گاڑی کے ڈبوں کے نیچے مزید کچھ افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس حادثے کو افسوسناک بتاتے ہوئے شمال مشرقی ریلوے کے تعلقات عامہ کے افسر نے کہا کہ حادثے کے پیچھے کی وجہ جاننے کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔ حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن دونوں سروسز بند کر دی گئی ہیں۔ معلومات کے مطابق یہ واقعہ آج صبح 6:40 بجے پیش آیا۔

      راجیو گاندھی قتل کیس کے قصورواروں کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی کانگریس

      CBI جانچ میں تیزی، فٹبال فیڈریشن سے طلب کی گئی کلب سے جڑی جانکاری

      جاج پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راہول پی آر نے کہا کہ کوری اسٹیشن پر بڑی تعداد میں مسافر بلور-بھوبنیشور ڈی ایم یو میں سوار ہونے کا انتظار کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار مال گاڑی اچانک پٹری سے اتر گئی اور اس کے کئی ڈبے پلیٹ فارم پر چڑھ گئے۔ انہوں نے کہا، 'حادثے میں کم از کم 2 لوگوں کی موت ہو گئی اور ایک بچے سمیت 2 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ہمیں شبہ ہے کہ بوگیوں کے نیچے مزید کئی لوگ پھنسے ہو سکتے ہیں۔ بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: