ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

راجستھان گورنر کا بڑا بیان ، اگر سوال اکثریت ثابت کرنے کا ہے تو شارٹ نوٹس پر بلایا جاسکتا ہے اسمبلی سیشن

راجستھان کے گورنر کلراج مشر نے اشارہ دیا ہے کہ اگر ریاستی حکومت کہتی ہے کہ اس کا مقصد اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کیلئے طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے تو شارٹ نوٹس اسمبلی کا سیشن بلایا جاسکتا ہے ۔

  • Share this:
راجستھان گورنر کا بڑا بیان ، اگر سوال اکثریت ثابت کرنے کا ہے تو شارٹ نوٹس پر بلایا جاسکتا ہے اسمبلی سیشن
راجستھان گورنر کا بڑا بیان ، اگر سوال اکثریت ثابت کرنے کا ہے تو شارٹ نوٹس پر بلایا جاسکتا ہے اسمبلی سیشن

راجستھان کے گورنر کلراج مشر نے اشارہ دیا ہے کہ اگر ریاستی حکومت کہتی ہے کہ اس کا مقصد اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کیلئے طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے تو شارٹ نوٹس اسمبلی کا سیشن بلایا جاسکتا ہے ۔ گورنر نے اسمبلی سیشن بلانے سے متعلق ریاستی کابینہ کی ترمیمی تجاویز کچھ نکات کے ساتھ اشوک گہوت کی حکومت کو واپس بھیج دی ہے ، جس کے ساتھ ہی یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ ۔ گورنر نے دوسری مرتبہ اس طرح کی تجویز واپس بھیجی ہے ۔


گورنر کلراج مشر نے راجستھان حکومت کو اسمبلی سیشن بلانے کی اجازت دیدی ہے ، لیکن اس کے سامنے کئی شرطیں بھی رکھی ہیں ۔ سیشن 21 دن کی مدت میں بلانے کے علاوہ کورونا کو دیکھتے ہوئے سماجی فاصلہ کا دھیان رکھنا بھی ضروری ہے ۔ گورر نے حکومت سے پوچھا ہے کہ اسمبلی سیشن کے دوران سماجی فاصلہ پر عمل کس طرح کیا جائے گا ۔ کیا کوئی ایسا انتظام ہے جس میں دو سو ممبران اسمبلی کے علاوہ ایک ہزار سے زیادہ افسران اور ملازمین کے جمع ہوہنے پر کورونا کا خطرہ نہ ہو ۔ اگر کسی کو وائرس ہوا تو اس کو کیسے روکا جائے گا ۔


دوسرا اگر کسی بھی صورتحال میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے اسمبلی سیشن میں کارروائی کی جاتی ہے ، جبکہ اسمبلی اسپیکر نے خود ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے ، ایسے میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا مکمل عمل محکمہ پارلیمانی امور کے چیف سکریٹری کی موجودگی میں طے کیا جائے ۔ مکمل کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ کروائی جائے اور اعتماد کا ووٹ محض ہاں یا نہ کے بٹن کے ذریعہ سے ہی کیا جائے ۔ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ موجودہ صورتحال میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے عمل کو براہ راست نشر کیا جائے۔


گورنر کلراج مشر نے گہلوت سرکار کو بھیجے اپنے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ راج بھون کی ایسی کوئی منشا نہیں ہے کہ اسمبلی سیشن نہ بلایا جائے ۔ گورنر نے کہا کہ آئین اور مقررہ ضوابط کے تحت ریاست میں حکومت چلے ، وہ اس کیلئے پابند عہد ہیں ، اس لئے آئین کے آرٹیکل 174 کے تحت حکومت کو اسمبلی سیشن بلانے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 27, 2020 10:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading