اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل نے 20 اشیا اور 12 خدمات پر جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی شرحیں یکم اکتوبر سے نافذالعمل ہوں گی۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں کونسل کی جمعہ کو گوا کے پنجی میں ہوئی 37 ویں میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔
کونسل نے چھوٹے کاروباریوں کو راحت دیتے ہوئے کہا کہ دو کروڑ سے کم ٹرن اوور پر سالانہ جی ایس ٹی ریٹرن بھرنا ضروری نہیں ہوگا ۔ میٹنگ میں ہوٹلوں میں ایک ہزار روپے تک کے کرایہ والے کمروں کے کرایہ کو جی ایس ٹی فری کردیا گیا ۔ وہیں 1001 سے 7500 روپے تک کے کرایہ پر 18 فیصد کی جگہ اب 12 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ 7500روپے سے زیادہ کے کرایہ پر جی ایس ٹی 28 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ سیتارمن نے میٹنگ میں ہوئے اہم فیصلوں کی معلومات دیتے ہوئے کہاکہ دقتوں کو حل کرنے کے لئے وزرا کی باقاعدہ میٹنگیں ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں تیار ہونے والی کچھ خاص دفاعی اشیا کی درآمد پر جی ایس ٹی میں 2024 تک چھوٹ ملے گی ۔ سلائڈ فاسٹنر پر جی ایس ٹی 18 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد کیا گیا ، سمندری ایندھن پر 18 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کیا گیا ہے۔

ہندستان میں ہونے والے انڈر۔17ورلڈ کپ کے لئے فیفا کو کی جانے والی اشیا اور خدمات پر جی ایس ٹی میں چھوٹ ملے گی ۔ ریلوے کے ویگن اور کوچ پر جی ایس ٹی پانچ فیصد سے بڑھاکر 12فیصد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیفن والی پینے کی چیزوں پر جی ایس ٹی 18سے بڑھاکر 28فیصد کیا گیا، اور 12 فیصد نقصان تلافی سیس بھی لگایا گیا ہے۔ مال کی پیکنگ میں استعمال ہونے والے پالی پروپیلین کی تھیلیوں اور بوریوں پر ایک یکساں 12فیصد جی ایس ٹی لگے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔