உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی میں یہودیوں پر حملے کی سازش میں مصروف تھے مبینہ دہشت گرد، گجرات اے ٹی ایس کا دعوی

     گجرات اے ٹی ایس نے جمعہ کو عدالت میں دو مشکوک آئی ایس آئی ایس دہشت گردوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کرکے بتایا ہے کہ یہ دونوں مشکوک دہشت گرد یہودیوں کی آبادی پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔

    • Share this:
      احمد آباد: گجرات اے ٹی ایس نے جمعہ کو عدالت میں دو مشکوک آئی ایس آئی ایس مبینہ دہشت گردوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے، انہیں گذشتہ سال گرفتار کیاگیا تھا۔ ملزم محمد قاسم اسٹیمبر والا اور عبید احمد مرزا کو ممبئی کے کھڑیا علاقے میں ایک یہودی طبقے پر حملہ کرنے کی سازش کرنے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ چارج شیٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ انہوں نے ممبئی میں یہودی طبقے پر حملہ کرنے کی سازش تیار کی تھی۔

      مجسٹریٹ آرڈی مہتہ کی عدالت میں دائر تقریباً 1500صفحات کی چارج شیٹ مین دعوی کیا گیا ہے کہ ملزم ممبئی میں حملہ کرنا چاہتے تھے، کیونکہ وہاں احمد آباد سے زیادہ  یہودی لوگ رہتے ہیں۔ چارج شیٹ انکلیشور میں دائر کی گئی، کیونکہ مشکوک  اشخاص میں سے ایک گذشتہ سال اکتوبر میں وہیں سے گرفتار ہوا تھا۔

      اسٹیمبر والا انکلیشورکے ایک اسپتال میں لیب ٹیکنیشین کے طور پر کام کرتا تھا جبکہ عبید مرزا صورت کی ضلع عدالت میں وکالت کرتا تھا۔ چارج شیٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ دونوں اسلامک اسٹیٹ کے جہادی نظریے سے کافی متاثر تھے اور یہودیوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔

      چارج شیٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں مبینہ دہشت گردوں کو ہندوستان کے باہر جاکر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں شامل ہونے کے لئے اکساتے تھے۔ ممبئی کے یہودی اکثریتی کھڑیا علاقے کے علاوہ نریمن پوائنٹ میں بھی حملے کا منصوبہ بنارہے تھے تاکہ حملے میں زیادہ سے زیادہ یہودی لوگ متاثر ہوسکیں۔

      First published: