ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گجرات : بارہویں سائنس کے امتحان میں رکشا ڈرائیور کے بیٹے ساحل شیخ نے حاصل کی نمایاں کامیابی

گجرات ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے بارہویں سائنس کے امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے ۔

  • Share this:
گجرات : بارہویں سائنس کے امتحان میں رکشا ڈرائیور کے بیٹے ساحل شیخ نے حاصل کی نمایاں کامیابی
ساحل شیخ ۔ فوٹو : نیوز 18 اردو ۔

احمد آباد : گجرات ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے بارہویں سائنس کے امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے ۔ احمد آباد کے جوہاپورہ علاقہ میں رہنے والے سراج الدین جو رکشہ چلا کر اپنا گھر چلاتے ہیں ، ان کے گھر سائنس کا نتیجہ آنے کے بعد لوگوں کی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ لوگ ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ کیونکہ رکشہ چلانے والے سراج الدین کا لڑکا 99 فیصد نمبرات حاصل کر اپنے ساتھ اپنے ماں باپ کا بھی نام روشن کیا ہے ۔

بارہویں سائنس میں ساحل نے 99 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں ، جس کی وجہ سے اب انہیں سالانہ 80 ہزار کی اسكالرشپ بھی گجرات حکومت کی جانب سے دی جائے گی ۔ ان کی اس کامیابی سے اسکول میں بھی خوشی کا ماحول ہے ۔نیو ايج اسکول کے پرنسپل بھی ساحل شیخ کے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمارے اسکول کو پہلی مرتبہ بارہویں کلاس ملی تھی اور اسکول میں پڑھائی کرنے والے طالب علم نے اتنی شاندار کامیابی حاصل کر کے اسکول کا نام روشن کر دیا ہے۔

ادھر ساحل شیخ کے والد کا کہنا ہے کہ میری مالی حالت خراب ہونے کے باوجود رکشہ چلا کر اپنے بچے کو پڑھا سکتا ہوں، تو وہ والدین جن کی مالی حالت اچھی ہے وہ اپنے بچوں کو اچھی تعلیم کیوں نہیں دیتے۔

First published: May 12, 2018 11:07 AM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,205,178

     
  • Total Confirmed

    1,680,527

    +76,875
  • Cured/Discharged

    373,587

     
  • Total DEATHS

    101,762

    +6,070
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres