ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

سورت میں او این جی سی پلانٹ میں لگی آگ ، لگاتار ہوئے تین دھماکے

گجرات کے سورت میں واقع تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن کے پلانٹ میں دیر رات آگ لگ گئی ۔ جائے واقع پر فائربریگیڈ کی کئی گاڑیاں موجود ہیں۔

  • Share this:
سورت میں او این جی سی پلانٹ میں لگی آگ ، لگاتار ہوئے تین دھماکے
سورت میں او این جی سی پلانٹ میں لگی آگ ، لگاتار ہوئے تین دھماکے

گجرات کے سورت میں واقع تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن کے پلانٹ میں دیر رات آگ لگ گئی ۔ یہ آگ کئی کلو میٹر دور سے بھی دیکھی جاسکتی ہے ۔ جائے واقع پر فائربریگیڈ کی کئی گاڑیاں موجود ہیں۔


سورت کے کلکٹر ڈاکٹر دھول پٹیل نے کہا کہ تقریبا تین بجے او این جی سی ہزیرا پلانٹ میں لگاتار تین دھماکے ہوئے ، جس سے آگ لگ گئی ۔ جائے واقعہ پر فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موجود ہیں ۔ اب تک کسی کے مرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ او این جی سی کے افسران کے ذریعہ پریشر والے گیس سسٹم کو ڈیپریسرائزنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔






عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی پلانٹ میں دھماکے ہوئے ان کے گھروں کی کھڑکیاں ہلنے لگیں ۔ خبر لکھے جانے تک کسی کے بھی مرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 24, 2020 07:52 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading