உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Dwarkadhish Temple: دوارکا دھیش مندر پر گری بجلی ، جھنڈے کو پہنچا نقصان

    Dwarkadhish Temple: دوارکا دھیش مندر پر گری بجلی ، جھنڈے کو پہنچا نقصان

    Dwarkadhish Temple: دوارکا دھیش مندر پر گری بجلی ، جھنڈے کو پہنچا نقصان

    دوارکا دھیش مندر میں بھگوان کرشن کی پوجا کی جاتی ہے ۔ اس مندر کو جگت مندر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ گجرات میں موجود یہ مندر چار دھام یاترا میں شامل ہے ۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ یہ مندر 2500 سال قدیم ہے ۔

    • Share this:
      احمد آباد : گجرات کی مذہبی نگری دوارکا سے بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ دوارکا میں بھگوان کرشن کے مندر دوارکا دھیش میں بھاری بارش کے درمیان آسمانی بجلی گر گئی ۔ اس دوران وہاں پر کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ حالانکہ مندر کے اوپر لگے جھنڈے کو نقصان پہنچا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس قدرتی قہر کو بھگوان دوارکا دھیش نے اپنے سر پر لے لیا ، جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا ۔

      اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات نے گجرات کے دوارکا سمیت ساحلی خطہ کے کچھ علاقوں میں 14 جولائی تک تیز ہواوں کے ساتھ بھاری بارش کی پیشین گوئی کی ہے ۔ اس کی وجہ سے دوارکا میں منگل کو زوردار بارش ہوئی ۔ بارش کے درمیان منگل کے دن اچانک سے بجلی چمکی اور تیز ہوا کے ساتھ مندر پر گری ۔ اس دوران وہاں پر کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ حالانکہ مندر کے اوپر لگا جھنڈا پھٹ گیا ۔


      دوارکا دھیش مندر میں بھگوان کرشن کی پوجا کی جاتی ہے ۔ اس مندر کو جگت مندر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ گجرات میں موجود یہ مندر چار دھام یاترا میں شامل ہے ۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ یہ مندر 2500 سال قدیم ہے ۔

      بھاری بارش کی پیشین گوئی

      ادھر محکمہ موسمیات نے اپنی تازہ بلیٹن میں کہا ہے کہ سوارشٹر ۔ کچھ خطہ سمیت گجرات کے کئی مقامات اور مرکزکے زیر انتظام دادر اینڈ نگر حویلی ، دمن اینڈ دیپ میں 14 جولائی کو ہلکی سے متوسط بارش ہوگی ۔ جنوبی گجرات کے کچھ حصوں میں بھی بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا اندازہ ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: