ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گجرات : عائشہ کی خودکشی کے بعد حکومت محتاط ، اٹھایا یہ بڑا قدم

چھیڑ چھاڑ کے واقعات کو روکنے کیلئے 40 سے زیادہ دو پہیہ گاڑیوں کی خریداری کی گئی ہے ۔ ریور فرنٹ پر دو اسپیڈ بوٹ بھی تعینات کئے جائیں گے ، جہاں زیادہ نوجوان لڑکیاں گھومتی ہیں اور چھیڑ چھاڑ کے واقعات بڑھ رہے ہیں ۔

  • Share this:
گجرات : عائشہ کی خودکشی کے بعد حکومت محتاط ، اٹھایا یہ بڑا قدم
گجرات : عائشہ کی خودکشی کے بعد حکومت محتاط ، اٹھایا یہ بڑا قدم

گجرات کے احمد آباد میں خود کا ویڈیو بناکر سابرمتی ریور فرنٹ پر خودکشی کرنے والی عائشہ کے کیس نے ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ سرکار نے کہا ہے کہ اب ریورفرنٹ پر سیکورٹی بڑھائی جائے گی ۔ سرکار نے تین سطحی سیکورٹی کا حکم دیا ہے ۔ اب اسپیڈ بوٹ بھی ندی میں گشت کرے گی ۔ پولیس نے 50 سے زیادہ اسکوٹر اور دو گولف کارٹ میں گشت کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس میں خواتین پولیس کو بھی شامل کیا جائے گا ۔


علاوہ ازیں یوم خواتین کے موقع پر یہ بھی اعلان کیا گیا کہ مرکزی حکومت کے محفوظ شہر پروجیکٹ کے تحت خواتین کے تحفظ کیلئے ایک گرانٹ مختص کیا جائے گا ۔ اس پروجیکٹ میں کل آٹھ شہر شامل کئے گئے ہیں ، جس میں سے ایک احمد آباد بھی ہے ۔ شہر کے دو سیکٹر جے سی پی ، 10 سے زیادہ ڈی سی پی اور 15 سے زیادہ اے سی پی کو پورے پروجیکٹ کیلئے الگ الگ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔


چھیڑ چھاڑ کے واقعات کو روکنے کیلئے 40 سے زیادہ دو پہیہ گاڑیوں کی خریداری کی گئی ہے ۔ کنکریا میں استعمال کئے جانے والی گاڑیوں کی طرح ہی گشت بھی کی جائے گی ۔ ریور فرنٹ پر دو اسپیڈ بوٹ بھی تعینات کئے جائیں گے ، جہاں زیادہ نوجوان لڑکیاں گھومتی ہیں اور چھیڑ چھاڑ کے واقعات بڑھ رہے ہیں ۔


علاوہ ازیں بس اسٹینڈ ، رکشہ اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پر بھی زیادہ تعداد میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ ہاٹ اسپاٹ لگائے جائیں گے ۔ ایک خاص کنٹرول روم اور مقامی پولیس کے ذریعہ نگرانی کے ساتھ ساتھ سائبر کرائم میں ایک خاص خاتون ٹیم بھی ہوگی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 09, 2021 09:33 AM IST