گجرات: احمد آباد کی جامع مسجد کے شاہی امام نے کہا: الیکشن میں خواتین کو ٹکٹ دینا اسلام کے خلاف
گجرات: احمد آباد کی جامع مسجد کے شاہی امام نے کہا: الیکشن میں خواتین کو ٹکٹ دینا اسلام کے خلاف ۔ تصویر : اے این آئی ۔
Gujarat : احمد آباد میں جامع مسجد کے شاہی امام شبیر احمد صدیقی نے اتوار کو کہا کہ الیکشن میں خواتین کو ٹکٹ دینا اسلام کے خلاف ہے اور یہ مذہب کو کمزور کرتا ہے ۔
احمد آباد : احمد آباد میں جامع مسجد کے شاہی امام شبیر احمد صدیقی نے اتوار کو کہا کہ الیکشن میں خواتین کو ٹکٹ دینا اسلام کے خلاف ہے اور یہ مذہب کو کمزور کرتا ہے ۔ گجرات اسمبلی الیکشن کیلئے دوسرے اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ سے پہلے یہاں پر ایک صحافیوں سے بات چیت میں شاہی امام شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ خواتین کو نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے ، کیونکہ اسلام میں ان کی ایک یقینی جگہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ اسلام کی بات کرتے ہیں ، کیا آپ نے ایک بھی خاتون کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا؟ اسلام میں نماز کی بہت بڑی اہمیت ہے ، اگر اسلام میں خواتین کا لوگوں کے سامنے آنا مناسب ہوتا تو کیا انہیں سجد میں انٹری کرنے سے روکا جاتا ۔ اس کے ساتھ ہی شاہی امام نے یہ بھی سوال کیا کہ آپ کے پاس کوئی مرد نہیں ہے، جو خواتین کو ٹکٹ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی پہل سے ہمارا مذہب کمزور ہوگا ۔
#WATCH | Those who give election tickets to Muslim women are against Islam, weakening the religion. Are there no men left?: Shabbir Ahmed Siddiqui, Shahi Imam of Jama Masjid in Ahmedabad#Gujaratpic.twitter.com/5RpYLG7gqW
شاہی امام شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ کرناٹک میں حجاب کا معاملہ چلا ۔ اس معاملہ پر کافی ہنگامہ ہوا ۔ ظاہر بات ہے کہ اگر آپ خواتین کو بغیر مجبوری ایم ایل اے اور کونسلر بنائیں گے تو اس سے ہم حجاب کو محفوظ نہیں رکھ پائیں گے ۔
شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ میں الیکشن میں خواتین کو ٹکٹ دئے جانے کے سخت خلاف ہوں ۔ آپ مردوں کو ٹکٹ دیجئے، جہاں مجبوری نہیں ہے ۔ ہاں اگر ایسا قانون ہوتا کہ خواتین ہی اس سیٹ سے لڑسکتی ہیں تو آپ ایسا کرسکتے تھے کیونکہ مجبوری تھی، لیکن یہاں تو کوئی مجبوری نہیں ہے ۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ خواتین کو یہ لوگ ٹکٹ اس لئے دے رہے ہیں، کیونکہ ان کا مقصد ہے ۔ آج کل خواتین کی زیادہ چلتی ہے، ان کی کوشش ہے کہ اگر خواتین کو قبضہ میں لے لیا جائے تو پورا کنبہ قبضہ میں آجائے گا۔ اس کے علاوہ تو کوئی مجھے دوسرا مقصد نظر نہیں آتا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔