ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گجرات : آنندی بین پٹیل کی استعفی کی پیش کش ، امت شاہ ہوسکتے ہیں اگلے وزیر اعلی

وہیں بی جے پی صدر امت شاہ کو آنندی پٹیل کا استعفی مل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے استعفی پر پارلیمانی بورڈ فیصلہ کرے گا۔آنندی بین پٹیل کے استعفی کے ساتھ ہی امت شاہ کے نیا وزیر اعلی بننے کی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے۔

  • Agencies
  • Last Updated: Aug 01, 2016 07:32 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گجرات : آنندی بین پٹیل کی استعفی کی پیش کش ، امت شاہ ہوسکتے ہیں اگلے وزیر اعلی
وہیں بی جے پی صدر امت شاہ کو آنندی پٹیل کا استعفی مل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے استعفی پر پارلیمانی بورڈ فیصلہ کرے گا۔آنندی بین پٹیل کے استعفی کے ساتھ ہی امت شاہ کے نیا وزیر اعلی بننے کی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے۔

نئی دہلی : گجرات کی وزیر اعلی آنندی بین پٹیل نے گجرات بی جے پی سربراہ کو اپنا استعفی نامہ بھیج دیا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے فیس بک پر اپنے استعفی کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ اب آنے والی نسل کو کام کرنے کا موقع ملنا چاہئے۔ انہوں نے اعلی کمان سے خود کو وزیر اعلی کے عہدہ کی ذمہ داریوں سے آزاد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ آنندی بین نے اعلی کمان سے یہ گزارش فیس بک پوسٹ کے ذریعے کی ہے۔

وہیں بی جے پی صدر امت شاہ کو آنندی پٹیل کا استعفی مل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے استعفی پر پارلیمانی بورڈ فیصلہ کرے گا۔آنندی بین پٹیل کے استعفی کے ساتھ ہی امت شاہ کے نیا وزیر اعلی بننے کی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے۔

بی جے پی ذرائع کے مطابق پارٹی اعلی کمان آنندی بین کے استعفی کی پیشکش کو قبول کر سکتے ہیں۔ اگلے وزیر اعلی کے لئے امت شاہ کا نام سب سے آگے چل رہا ہے۔ ویسے ریس میں نتن پٹیل، روجے روپاني اور سورو پٹیل بھی ہیں ۔ تاہم پارٹی کے طرف سے اس بابت ابھی تک کوئی سرکاری بیان نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ریاست میں دلتوں پر ظلم و ستم کے بعد آنندی بین اپوزیشن کے نشانے پر تھیں۔ آنندی بین نے فیس بک پر لکھا ہے کہ میں نومبر میں 75 سال کی ہو جاؤں گی۔ اب میں ذمہ داریوں سے آزاد ہونا چاہتی ہوں۔

First published: Aug 01, 2016 07:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading