احمد آباد : گجرات اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس نے اپنا انتخابی منشور جاری کردیا ہے۔ انتخابی منشور میں پارٹی نے ریاست کے تقریبا سبھی طبقوں کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔ 100 صفحات پر مشتمل منشور میں جہاں پاٹیداروں کیلئے ریزرویشن اور کسانوں کے قرض معافی کا اعلان کیا گیا ہے ، وہیں کسانوں کیلئے مفت پانی اور بجلی بل کو آدھا کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔
ریاستی کانگریس کے صدر بھرت سنگھ سولنکی نے کانگریس کا انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ گجرات میں کانگریس پارٹی کا وزیر اعلی بننا تقریبا طے ہے ۔ انتخابی منشور میں کسانوں کا قرض معافی ، کسانوں کو مفت بجلی ، بونس ، بے روزگاری بھتہ ، بے روزگار نوجوانوں کیلئے فنڈ اور پاٹیداروں کیلئے ریزرویشن جیسے سبھی معاملات شامل ہیں۔
گجرات سے کانگریس کے 10 اہم وعدے
کسانوں کا قرض معاف کیا جائے گا۔
کسانوں کو 16 گھٹنے بجلی ، مفت پانی۔
کپاس اور مونگ پھلی کے کسانوں کو بونس
بے روزگار نوجوانوں کیلئے 32000 کروڑ روپے کا فنڈ۔
نوجوانوں کو 4000 روپے کا بے روزگاری بھتہ
کھالی پڑے سرکاری عہدوں پر تقرری کی جائے گی۔
مفت ابتدائی اور اعلی تعلیم کی سہولت دی جائے گی۔
ہر خاتون کا اپنا گھر ہوگا۔
خواتین کیلئے پنک ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا جائے گا۔
پاٹیداروں کیلئے ریزرویشن کا بندوبست کیا جائے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔