Gujarat Assembly Election Results 2022: گجرات اسمبلی انتخابی نتائج 2022 کے حوالے سے اب تک جو رجحانات آئے ہیں، ان میں بی جے پی ایک بار پھر مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بناتی نظر آرہی ہے۔ وہیں دوسری طرف، گجرات کی 182 رکنی اسمبلی میں کانگریس 50 سے بھی کم سیٹوں تک محدود دکھائی دیتی نظر آرہی ہے۔ حالانکہ خبر لکھنے تک سامنے آنے والے رجحانات بہت ابتدائی ہیں اور حتمی نتائج اس سے مختلف ہو سکتے ہیں لیکن تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ گجرات میں کانگریس نے بی جے پی کے خلاف لڑائی میں نہ تو طاقت دکھائی ہے اور نہ ہی جذبہ۔
ویسے ایک وقت تھا جب اس ساحلی ریاست میں کانگریس کی طوطی بولتی تھی۔ 1985 کے گجرات انتخابات میں کانگریس نے 55.55 فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ 149 سیٹیں جیت کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔ یہ ایک ایسا ریکارڈ تھا جسے گجرات میں تقریباً تین دہائیوں سے برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی بھی نہیں توڑ پائی۔
گجرات میں کانگریس کے نام ایک اور بڑا ریکارڈالیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ کانگریس واحد ایسی پارٹی ہے جس نے ریاست میں تین بار 140 یا اس سے زیادہ سیٹیں جیتی ہیں۔ اس نے 1980 کے انتخابات 141 سیٹوں کے ساتھ اور 1972 کے انتخابات میں 140 سیٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔
متاثرہ اجین کےلوگوں کی جمعیت علما کےذمہ داران سےملاقات، آشیانہ بچانے کا حکومت سےکیا مطالبہعام آدمی پارٹی سرفہرست، جانیں کس وارڈ سے کون جیتا، جانئے مکمل تفصیل1990 کے انتخابات میں کانگریس خستہ حال ہوئییہاں یہ بھی دھیان رکھنا ضروری ہے کہ 1985 کے انتخابات میں آخری بار کانگریس نے ریاست میں واحد سب سے بڑی پارٹی کے طور پر حکومت بنائی تھی۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سال 1990 کے اگلے انتخابات میں سب سے پرانی پارٹی کا ووٹ شیئر سمٹ کر تقریباً 31 فیصد تک رہ گیا ۔ اس الیکشن میں کانگریس صرف 33 سیٹوں کے ساتھ اپنی کم ترین سطح پر آگئی۔
وہیں اگر ہم بی جے پی کی بات کریں تو یہ پارٹی پہلی بار ریاست میں 1995 میں 121 سیٹوں کے ساتھ برسراقتدار آئی تھی، پھر سال 2002 میں اس نے 49.85 فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ 127 سیٹیں جیتی تھیں۔ ویسے سال 1990 کے بعد سے، ریاست کے ہر اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ووٹ شیئر میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلی بار یعنی 2017 کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو تقریباً 43 فیصد ووٹ ملے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔