آج گجرات اسمبلی کی 182 سیٹوں کے نتائج آرہے ہیں۔ اب تک جو نتائج آئے ہیں ان میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے زبردست برتری حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں کانگریس کی حالت اتنی خراب ہوگئی ہے کہ اس سے پہلے گزشتہ انتخابات میں اتنی بری کارکردگی کبھی نہیں دیکھنے کو ملی۔ اس خبر میں ہم آپ کو گجرات کی 10 ایسی سیٹوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جہاں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے۔
اس طرح گجرات میں تقریباً 10 فیصد مسلم ووٹ ہیں۔ جس کا اثر 30 اسمبلی سیٹوں پر پڑتا ہے۔ لیکن کچھ سیٹیں ایسی ہیں جہاں مسلم ووٹروں کی تعداد 40 فیصد سے زیادہ ہے۔ ان 10 سیٹوں میں جمال پور کھڈیا، دانیلمڈا، دریا پور، واگرا، بھروچ، ویجل پور، بھوج، جمبوسر، باپو نگر اور لمبیات سیٹیں شامل ہیں۔ ایسے میں ہم آپ کو ان سیٹوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخ میں کب اور کس پارٹی نے کتنے مسلمانوں کو ٹکٹ دیا؟

نوٹ- بھارتیہ جنتا پارٹی نے 1998 میں گجرات انتخابات کی تاریخ میں صرف ایک بار مسلم امیدوار کھڑا کیا تھا۔ جن کا نام عبدالقاضی قریشی تھا۔ انہیں کانگریس امیدوار اقبال ابراہیم نے ہرا دیا تھا۔
گجرات کی 15ویں اسمبلی میں 105 نئے چہرے، 14 خواتین اور 1 مسلم MLA۔ 77 موجودہ ایم ایل اےاگر ہم اسمبلی انتخابات 2022 کی طرف دیکھیں تو کانگریس نے 6 مسلم امیدوار کھڑے کیے ہیں اور عام آدمی پارٹی نے 3 مسلم امیدوار کھڑے کیے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔