گجرات کے بھج میں سرحد پر پاکستانی کشتی ملنے سے افراتفری، BSF نے کیا ضبط، جانچ شروع
گجرات کے بھج میں سرحد پر پاکستانی کشتی ملنے سے افراتفری، BSF نے کیا ضبط، جانچ شروع ۔ تصویر : ANI
BSF seized Pakistani boats: ہندوستانی سیکورٹی فورسیز کو ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے ۔ اس نے گجرات کے بھج میں ہندوستانی علاقہ کے اندر داخل ہوئی پاکستانی کشتی کو ضبط کرلیا ہے ۔
نئی دہلی : ہندوستانی سیکورٹی فورسیز کو ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے ۔ اس نے گجرات کے بھج میں ہندوستانی علاقہ کے اندر داخل ہوئی پاکستانی کشتی کو ضبط کرلیا ہے ۔ گجرات بی ایس ایف نے کہا ہے کہ پورے علاقہ میں تلاشی مہم شروع کی گئی ہے ۔ اب تک کوئی مشتبہ چیزیں نہیں ملی ہے ۔ لیکن پاکستانی کشتی کو ضبط کرلیا ہے ۔ یہ روایتی کشتی ہے ، جس سے مچھلی پکڑنے کا کام ہوتا ہے ۔ کشتی بغیر انجن والی ہے ۔ بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ پاکستانی کشتی کو ہندوستانی سرحد کے قریب سو میٹر اندر دیکھا گیا ، جس کے بعد اس کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔
اے این آئی کی خبر کے مطابق بی ایس ایف بھج کی ٹیم بحیرہ عرب کے پاس پٹرولنگ کررہی تھی ۔ تبھی بی پی نمبر 1158 حرامی نالہ علاقہ میں کچھ مشتبہ چیزوں کے ہونے کا اندیشہ ہوا ۔ پھر دیکھا کہ تین چار کشتی سے پاکستانی ماہی گیر ہندوستانی آبی حدود میں اندر تک گھسے آرہے ہیں ۔ اس کے بعد پٹرولنگ پارٹی فورا ہی وہاں پہنچ گئی ۔ جب پٹرولنگ ٹیم جارہی تھی ، تب پاکستانی ماہی گیر آس پاس کی جھاڑیوں کا سہارا لے کر چھپ گئے اور پاکستانی علاقہ میں فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔ اس کے بعد بی ایس ایف کی ٹیم نے ایک کشتی کو ضبط کرلیا ۔
بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ ایک بغیر انجن والی کشتی کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔ یہ کشتی پاکستان میں بنی ہے ۔ ضبط کرنے کے بعد کشتی کی گہرائی سے جانچ کی گئی ۔ حالانکہ اس میں سے کچھ بھی مشتبہ نہیں ملا ہے ۔
کشتی میں مچھلی ، جال اور مچھلی پکڑنے والے دیگر آلات ہی دیکھنے کو ملے ، لیکن بی ایس ایف کی ٹیم نے اس پورےعلاقہ میں تلاشی مہم چلائی ۔ اس کے بعد بھی کچھ ہاتھ نہیں لگا ۔ پاکستانی ماہی گیر پہلے ہی فرار ہوچکے تھے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔