گجرات بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کی کراری شکست سے کہرام ، ریاستی صدر نے دیا استعفی

Gujarat Local Body Election Results: گجرات کانگریس صدر امت چاوڑا نے بلدیاتی انتخابات میں دیہی علاقوں میں شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے عہدہ سے استعفی دیدیا ۔

Gujarat Local Body Election Results: گجرات کانگریس صدر امت چاوڑا نے بلدیاتی انتخابات میں دیہی علاقوں میں شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے عہدہ سے استعفی دیدیا ۔

Gujarat Local Body Election Results: گجرات کانگریس صدر امت چاوڑا نے بلدیاتی انتخابات میں دیہی علاقوں میں شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے عہدہ سے استعفی دیدیا ۔

  • Share this:
    گجرات میں 81 نگر نگم ، 31 ضلع پنچایت اور 231 تعلقہ پنچایت کیلئے ہوئے الیکشن میں ہار کے بعد ریاستی کانگریس صدر نے استعفی دیدیا ہے ۔ گجرات کانگریس صدر امت چاوڑا نے بلدیاتی انتخابات میں دیہی علاقوں میں شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے عہدہ سے استعفی دیدیا ۔ وہیں چاوڑا کے استعفی کے بعد گجرات اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پریش گھنانی نے بھی استعفی دیدیا ہے ۔ کانگریس اعلی کمان نے دونون لیڈروں کے استعفی کو قبول کرلیا ہے ۔ مارچ کے آخر تک نئے ریاستی صدر اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کی جائے گی ۔

    گجرات کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفی دینے کے بعد امت چاوڑا نے کہا کہ پارٹی کے صدر کے طور پر شکست کی ذمہ داری قبول کررہا ہوں ۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو میں نے استعفی سونپ دیا ہے ۔ آنے والے دنوں میں پارٹی کے ایک کارکن کے طور پر پارٹی کے تمام کارکنان کے ساتھ رہ کر 2022 میں گجرات میں اسمبلی انتخابات میں کانگریس کا پرچم بلند کرنے کیلئے کام کرتا رہوں گا ۔ عوام کی حکمرانی ہو ، عام لوگوں کی فکر کرنے والی سرکار ہو ، لوگوں کو حق اور اختیار ملے ، اس کی لڑائی لڑتا رہوں گا ۔



    کئی قدآور اپوزیشن رہنماؤں کے بیٹے اور رشتہ دار بھی ہارے

    گجرات میں مقامی بلدیہ الیکشن میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کی بری طرح ہار کے درمیان اس کے ایک موجودہ رکن اسمبلی بھی دو میونسیپل سیٹوں پر الیکشن ہار گئے ہیں جبکہ کئی قد آور رہنماؤں کے رشتہ داروں کو بھی ایسی ہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وسطی گجرات میں آنند ضلع کی پیٹ لاد سیٹ کے رکن اسمبلی نرنجن پٹیل نے پیٹ لاد میونسیپل الیکشن میں وارڈ نمبر 3 اور پانچ کی دو سیٹون سے پرچہ نامزدگی بھرا تھا۔ 28 فروری کے الیکشن کے ووٹوں کی گنتی کے دوران مسٹر پٹیل دونوں سیٹوں پر ہار گئے۔

    کانگریس رکن اسمبلی اور پارٹی کے وہپ اشون کوٹوال کے بیٹے اور وجے نگر تعلقہ پنچایت کے سابق صدر یش کوٹوال اسی تعلقہ پنچایت کی چتریا سیٹ سے الیکشن ہار گئے ہیں۔ پارٹی رکن اسمبلی وکرم ماڈم اور پنجا ونش کے بیٹے اور پونم بھائی پرمار کے بھتیجے بھی الیکشن ہار گئے ہیں۔ کانگریس کے سابق ریاستی صدر ارجن موڈھواڈیا کے بھائی رام دیو بھی الیکشن ہارنے والوں میں شامل ہیں۔

    برسر اقتدار بی جے پی کی جیت کی آندھی میں وسطی گجرات کے قدآور اپوزیشن لیڈر اور بھارتیہ ٹرائیبل پارٹی کے صدر چھوٹو وساوا کے بیٹے دلیپ وساوا بھی الیکشن ہار گئے ہیں۔

    2015 کے پچھلے مقامی الیکشن میں پاٹیدار ریزرویشن تحریک کے درمیان ان میں سے زیادہ تر سیٹیں جیتنے والی کانگریس ابھی ہاردک پٹیل کی قیادت کے باوجود بری طرح ہار رہی ہے ۔ سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ ماضی میں بی جے پی کا ووٹ بینک رہا پاٹیدار طبقہ ایک بار پھر پارٹی کی طرف رخ کرچکا ہے۔

    یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: