Gujarat Exit Polls: گجرات میں بی جے پی کو واضح اکثریت کا اندازہ، جانئے کانگریس اور اے اے پی کا حال
Gujarat Exit Polls: گجرات میں بی جے پی کو واضح اکثریت کا اندازہ، جانئے کانگریس اور اے اے پی کا حال ۔ علامتی تصویر ۔
Gujarat Exit Polls: گجرات میں کس کی سرکار بنے گی؟ کیا بی جے پی کو پھر سے عوام کی حمایت حاصل ہوگی یا کانگریس پچھلے الیکشن کے مقابلہ اس مرتبہ کچھ زیادہ بہتر کرتی نظر آئے گی ؟ دوسری جانب اے اے پی پہلی مرتبہ ریاست میں انتخابی میدان میں اتری ہے، اس کا کیا حشر ہوگا؟ اس سب کا حتمی فیصلہ تو آٹھ دسمبر کو سامنے آئے گا، لیکن اس سے پہلے ایگزٹ پولز سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں ۔
احمد آباد : گجرات میں کس کی سرکار بنے گی؟ کیا بی جے پی کو پھر سے عوام کی حمایت حاصل ہوگی یا کانگریس پچھلے الیکشن کے مقابلہ اس مرتبہ کچھ زیادہ بہتر کرتی نظر آئے گی ؟ دوسری جانب اے اے پی پہلی مرتبہ ریاست میں انتخابی میدان میں اتری ہے، اس کا کیا حشر ہوگا؟ اس سب کا حتمی فیصلہ تو آٹھ دسمبر کو سامنے آئے گا، لیکن اس سے پہلے ایگزٹ پولز سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں ۔ آئیے جانتے ہیں کہ ایگزٹ پولز کیا کہتے ہیں ؟
نیوز ایکس اور جن کی بات ایگزٹ پول نیوز ایکس اور جن کی بات کے ایگزٹ پول نے ریاست میں بی جے پی کو واضح اکثریت کی پیشین گوئی کی ہے۔ ایگزٹ پولز کے مطابق بی جے پی کو 117 سے 140 سیٹیں، کانگریس کو 34-51 سیٹیں، اے اے پی کو 6 سے 13 سیٹیں، جبکہ دیگر کو 1 سے 2 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔
ٹی وی 9 بھارت ورش ایگزٹ پول
ٹی وی 9 بھارت ورش کے ایگزٹ پول میں گجرات انتخابات میں بی جے پی کیلئے 125-130 سیٹوں کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ وہیں کانگریس کو 40 سے 50 اور عام آدمی پارٹی کو صرف 3-5 سیٹیں ملنے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔
انڈیا ٹوڈے اور ایکسس مائی انڈیا کے ایگزٹ پولز میں بی جے پی 150 سیٹوں کی مکمل اکثریت کے ساتھ ریاست میں حکومت بناتی دکھائی دے رہی ہے۔ ایگزٹ پولز کے مطابق بی جے پی کو 129 سے 151 سیٹیں، کانگریس کو 16 سے 30 سیٹیں، اے اے پی کو 9 سے 21 سیٹیں، جبکہ دیگر کو 2 سے 6 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔
اے بی پی اور سی ووٹر ایگزٹ پول
اے بی پی اور سی ووٹر کے ایگزٹ پولز نے بی جے پی کے لیے واضح اکثریت کی پیشین گوئی کی ہے۔ ایگزٹ پولز کے مطابق بی جے پی کو 128 سے 140 سیٹیں، کانگریس کو 31 سے 43 سیٹیں، اے اے پی کو 3 سے 11 سیٹیں، جبکہ دیگر کو 0 سے 6 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔
ٹائمز ناؤ ایگزٹ پول
ٹائمز ناؤ کے ایگزٹ پول میں بی جے پی واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بناتی نظر آرہی ہے۔ اگر ایگزٹ پولز پر یقین کیا جائے تو بی جے پی کو 131 سیٹیں، کانگریس کو 41 سیٹیں، اے اے پی کو 6 سیٹیں، جبکہ دیگر کو 4 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔
ریپبلک نیوز ایگزٹ پول
ریپبلک نیوز کے ایگزٹ پول میں بی جے پی کی واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپسی کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ ایگزٹ پولز کے مطابق بی جے پی کو 128 سے 148 سیٹیں، کانگریس کو 30-42 سیٹیں ، اے اے پی کو 2 سے 10 سیٹیں، جبکہ دیگر کو 0 سے 3 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔