گجرات میں جمعرات کو پہلے مرحلہ کی ووٹنگ، جانئے کیا کہتا ہے انتخابی ٹرینڈ، کون کہاں ہے مضبوط
گجرات میں جمعرات کو پہلے مرحلہ کی ووٹنگ، جانئے کیا کہتا ہے انتخابی ٹرینڈ، کون کہاں ہے مضبوط (File Photo-PTI)
Gujarat Elections 2022: گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ جمعرات کو ہونے والی ہے ۔ اس پہلے مرحلہ میں جنوبی گجرات، کچھ ، سوراشٹر میں ووٹنگ ہوگی ۔ یہاں 19 اضلاع کی 89 سیٹوں پر 788 امیدوار میدان میں ہیں ۔
احمد آباد : گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ جمعرات کو ہونے والی ہے ۔ اس پہلے مرحلہ میں جنوبی گجرات، کچھ ، سوراشٹر میں ووٹنگ ہوگی ۔ یہاں 19 اضلاع کی 89 سیٹوں پر 788 امیدوار میدان میں ہیں ۔ اب تک گجرات میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہی مقابلہ ہوتا تھا، لیکن اس مرتبہ اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی بھی میدان ہے ۔ اے اے پی نے 181 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے ۔
پہلے مرحلہ کی ووٹنگ میں کئی بڑے لیڈروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہوگا ۔ ان میں اے اے پی کے وزیر اعلی کے امیدوار اسودان گڑھوی بھی شامل ہیں ۔ گڑھوی دیوبھومی دواریکا ضلع کے کھمبلیا سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں ۔ ان کے علاوہ گجرات کے سابق وزیر پروشتم سولنکی، چھ مرتبہ کے ممبر اسمبلی کنورجی باولیا ، موربی سانحہ کے ہیرو کانتی لال امرتیا ، کرکٹر رویندر جڈیجہ کی اہلیہ ریوابا اور اے اے پی کے گجرات صدر گوپال اٹالیا بھی پہلے مرحلہ میں امیدوار ہیں ۔ کیا کہتا ہے ٹرینڈ
غور طلب ہے کہ بی جے پی گجرات پر 1998 سے لگاتار راج کررہی ہے ۔ پی ٹی آئی کے گجرات کے سروے کے مطابق ریاست کے کئی ووٹرس بی جے پی اور اس کے کام کو لے کر مطمئن نہیں ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں بی جے پی میں ہی بھروسہ ہے ۔ پوربندر کے تلسی داس لکھانی اور احمد آباد کے ونود گوپال جیسے لوگ سرکار کے کام سے ناخوش ہیں اور ان کی اس سے کئی امیدیں بھی ہیں ، لیکن بدلاو چاہنے والے ایسے ووٹرس بھی بی جے پی سے دور نہیں جارہے ہیں۔
دوسری جانب راجکوٹ، احمد آباد، سورت، پوربندر اور وڈودرا سے اپوزیشن پوری طرح سے غائب ہے ۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں کانگریس پوری طرح سمٹ گئی ہے جبکہ اے اے پی نے اپنا اثر چھوڑا ہے ۔ خاص کر سورت اور اس سے متصل علاقوں میں اے اے پی کا اثر دکھائی دے رہا ہے، لیکن اس کو ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے ۔
کتنے امیدوار میدان میں
پہلے مرحلہ میں بی جے پی اور کانگریس کے 89 ۔ 89 اور عام آدمی پارٹی کے 88 امیدوار میدان میں ہیں ۔ سورت (مشرقی) سیٹ سے اے اے پی امیدوار نے آخری دن اپنا پرچہ نامزدگی واپس لے لیا ۔ پہلے مرتبہ میں بی جے پی نے نو ، کانگریس نے چھ اور اے اے پی نے پانچ خاتون امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے ۔ پہلے مرحلہ کے کل 788 امیدواروں میں سے 718 مرد اور صرف 70 خاتون امیدوار ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔