احمد آباد : گجرات اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کا میگا روڈ شو شروع ہوگیا ہے ۔ انہوں نے جمعرات کو 16 اسمبلی سیٹوں میں ، تین گھنٹے کے میگا روڈ شو کے ساتھ مہم کی شروعات کی ۔ بی جے پی کے مطابق یہ روڈ شو نرودا گام سے شروع ہوکر گاندھی نگر جنوبی الیکشن حلقہ میں 50 کلو میٹر سے زیادہ کی دوری طے کرے گا ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کلول میں کہا کہ میں کھڑگے کا احترام کرتا ہوں، وہ وہی کہیں گے جو کہنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ کانگریس پارٹی کو نہیں معلوم کہ یہ رام بھکتوں کا گجرات ہے ۔ رام بھکتوں کی سرزمین پر انہیں 100 سر والا راون کہنے کیلئے کہا گیا ۔
#WATCH | Prime Minister Narendra Modi holds a roadshow in Ahmedabad, Gujarat
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ جمہوریت میں یقین کرتے تو اس سطح تک کبھی نہیں جاتے ۔ وہ ایک فیملی میں اعتماد کرتے ہیں نہ کہ جمہوریت میں ۔ وہ اس ایک فیملی کو خوش کرنے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں اور وہ کنبہ ان کیلئے سب کچھ ہے، جمہوریت نہیں ۔
اس درمیان آج پہلے مرحلہ کے الیکشن کیلئے ووٹنگ ہوئی ۔ آج گجرات کی کل 89 سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ پانچ دوسرے کو دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ کے بعد آٹھ دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ گجرات میں بی جے پی ، کانگیس اور اے اے پی تینوں پارٹیوں حکومت بنانے کا دعوی کررہی ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔