گجرات الیکشن : گاندھی نگر میں ماں ہیرا بین سے ملنے پہنچے وزیر اعظم مودی، پاوں چھوکر لیا آشیرواد
گجرات الیکشن : گاندھی نگر میں ماں ہیرا بین سے ملنے پہنچے وزیر اعظم مودی، پاوں چھوکر لیا آشیرواد
وزیر اعظم نریندر مودی اپنی ماں ہیرابین مودی سے ملنے گاندھی نگر میں ان کی رہائش گاہ پہنچے ۔ وزیر اعظم مودی کل یعنی پیر کو گجرات الیکشن کے دوسرے مرحلہ ووٹ بھی ڈالیں گے ۔
گاندھی نگر : وزیر اعظم نریندر مودی اپنی ماں ہیرابین مودی سے ملنے گاندھی نگر میں ان کی رہائش گاہ پہنچے ۔ وزیر اعظم مودی کل یعنی پیر کو گجرات الیکشن کے دوسرے مرحلہ ووٹ بھی ڈالیں گے ۔ وزیر اعظم مودی احمد آباد کے سابرمتی اسمبلی سیٹ کے ووٹر ہیں ۔ اس سے پہلے سال 2019 میں لوک سبھا الیکشن جیتنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے اپنی ماں ہیرا بین سے ملاقات کی تھی ۔ حالانکہ اس کے بعد پروگرام میں مصروف رہنے کی وجہ سے وہ اپنی ماں سے ملاقات نہیں کرپائے تھے ۔
ایسے میں جب وزیر اعظم مودی دو روزہ گجرات دورہ پر آئے تو انہوں نے اپنی ماں ہیرا بین سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی تصویروں میں اپنی ماں کے پاوں چھو کر آشیرواد لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔
#WATCH | Prime Minister Narendra Modi arrives at the residence of his mother Heeraben Modi, in Gandhinagar, Gujarat pic.twitter.com/eomBD0wTtc
گجرات اسمبلی الیکشن کے دوسرے مرحلہ میں پیر کو 14 وسطی اور شمالی اضلاع کی 93 سیٹ پر ووٹنگ ہوگی ۔ سال 2017 کے اسمبلی انتخابات میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی نے ان میں سے 51 سیٹ جیتی تھی ۔ کانگریس نے 39 جبکہ تین سیٹ پر آزاد امیدواروں نے جیت حاصل کی تھی ۔
وسطی گجرات میں بی جے پی نے 37 سیٹ جیتی تھی ۔ کانگریس کو 22 سیٹ ملی تھی ، لیکن شمالی گجرات میں کانگریس نے 17 سیٹ پر جیت حاصل کی تھی جبکہ بی جے پی کو 14 سیٹ ملی تھی ۔ دوسرے مرحلہ کیلئے انتخابی مہم ہفتہ کی شام کو ختم ہوگئی تھی ۔ سوراشٹر ، کچھ اور جنوبی گجرات علاقوں کی 89 سیٹ پر پہلے مرحلہ میں یکم دسمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی ۔ پہلے مرحلہ میں اوسط ووٹنگ ۔۔۔۔۔۔ فیصد درج کیا گیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔