کرکٹر رویندر جڈیجہ کے والد اور بہن آخر کیوں کررہے ہیں کانگریس کیلئے انتخابی تشہیر، بیوی ریوابا نے دیا یہ جواب
کرکٹر رویندر جڈیجہ کے والد اور بہن آخر کیوں کررہے ہیں کانگریس کیلئے انتخابی تشہیر، بیوی ریوابا نے دیا یہ جواب (twitter.com/SVishnuReddy)
Gujarat Elections: گجرات اسمبلی انتخابات میں جام نگر نارتھ سے بی جے پی کی امیدوار اور کرکٹر رویندر جڈیجہ کی بیوی ریوابا نے بدھ کو کہا کہ اس الیکشن میں میرے سسر اور نند نے مجھے حمایت نہیں دی ، وہ کانگریس پارٹی کے رکن کے طور پر تشہیر کرتے رہے ، کوئی پریشانی نہیں، میرے لئے کچھ بھی مشکل نہیں ہے ۔
نئی دہلی : گجرات اسمبلی انتخابات میں جام نگر نارتھ سے بی جے پی کی امیدوار اور کرکٹر رویندر جڈیجہ کی بیوی ریوابا نے بدھ کو کہا کہ اس الیکشن میں میرے سسر اور نند نے مجھے حمایت نہیں دی ، وہ کانگریس پارٹی کے رکن کے طور پر تشہیر کرتے رہے ، کوئی پریشانی نہیں، میرے لئے کچھ بھی مشکل نہیں ہے ۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب ایک ہی فیملی میں الگ الگ نظریہ کے لوگ آرہے ہیں ۔ ریوابا نے کہا کہ لوگوں کی حمایت بی جے پی کے ساتھ ہے ۔
جام نگر نارتھ سے امیدوار ریوابا جڈیجہ نے تین سال پہلے ہی بی جے پی جوائن کی تھی ۔ اس سے پہلے وہ کرنی سینا کی خاتون ونگ کی صدر بھی رہ چکی ہیں ۔ ریوابا نے سال 2016 میں رویندر جڈیجہ سے شادی کی تھی ۔ ریوابا جڈیجہ کئی سماجی تنظیموں سے جڑی ہوئی ہیں ۔ ریوابا نے راجکوٹ کے آتمیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس سے انجینئرنگ میں گریجویشن کیا ہے ۔ ریوابا راجکوٹ میں واقع ایک جڈوز فوڈ فیلڈ ریستوراں کی مالکن بھی ہیں ۔ غور طلب ہے کہ پہلے مرحلہ کی ووٹنگ یکم دسمبر کو ہونی ہے اور گجرات کی 89 اسمبلی سیٹوں کیلئے پہلے مرحلہ میں منگل کو انتخابی تشہیر پر روک لگ گئی ۔ سبھی پارٹیوں نے اپنی پوری طاقت اس الیکشن میں جھونک دی ہے ۔
اس مرتبہ کے الیکشن میں ریوابا جڈیجہ کے سسر اور نند نے کانگریس امیدوار کیلئے تشہیر کی ۔ منگل کو ایک ویڈیو میں ریوابا کے سسر نے کانگریس امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی تھی ۔ ریوابا اور ان کی نند نینا جڈیجہ کے درمیان رشتے پہلے بھی نوک جھونک والے رہے ہیں ۔ نینا جڈیجہ نے 2019 میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی ۔
نینا جڈیجہ نے اس سیٹ پر ریوابا کے خلاف تشہیری مہم چلائی ۔ نینا جڈیجہ کے والد انیرودھ سنگھ جڈیجہ نے بھی کانگریس کیلئے تشہیر کیا اور لوگوں سے کہا کہ ریوابا کو ووٹ نہ دیں ۔ ان کی اس اپیل کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوتا رہا ۔ ریوابا نے اس پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ غور طلب ہے کہ ریوابا کو انتخابی تشہیر کے دوران اپنے شوہر رویندر جڈیجہ کا پورا تعاون ملا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔