உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گربا پروگرام  میں پتھربازی کے ملزموں کو کھمبھے سےباندھ کر پیٹا، پولیس والوں کے خلاف جانچ شروع

    گجرات کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) آشیش بھاٹیہ نے انڈین ایکسپریس کو بتایا، "ہم نے ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکاروں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ جانچ کے بعد ہی کارروائی کی جائے گی۔'

    گجرات کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) آشیش بھاٹیہ نے انڈین ایکسپریس کو بتایا، "ہم نے ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکاروں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ جانچ کے بعد ہی کارروائی کی جائے گی۔'

    گجرات کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) آشیش بھاٹیہ نے انڈین ایکسپریس کو بتایا، "ہم نے ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکاروں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ جانچ کے بعد ہی کارروائی کی جائے گی۔'

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Gujarat, India
    • Share this:
      احمد آباد: گجرات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں سادہ کپڑوں میں کچھ لوگ 4 بندوں کو بجلی کے کھمبوں سے باندھ کر لاٹھیوں سے مارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ان کی شناخت کھیڑا ضلع کی لوکل کرائم برانچ (ایل سی بی) یونٹ کے پولیس اہلکاروں کے طور پر کی گئی ہے۔ ان میں پولیس انسپکٹر اے وی پرمار بھی تھے۔ ایک اور شخص کی شناخت سب انسپکٹر ڈی بی کماوت کے طور پر ہوئی ہے۔ تاہم، گجرات پولیس نے ابھی تک وائرل ویڈیو کلپ میں نظر آنے والے اپنے اہلکاروں کے نام نہیں بتائے ہیں۔

      گجرات کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) آشیش بھاٹیہ نے انڈین ایکسپریس کو بتایا، "ہم نے ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکاروں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ جانچ کے بعد ہی کارروائی کی جائے گی۔' کپڑ ونج تعلقہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وی این سولنکی کو جانچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ رابطہ کرنے پر انہوں نے انڈین ایکسپریس کو بتایا، 'مجھے آج جانچ سونپی گئی ہے۔ ویڈیو کلپ کی تفصیلات ابھی دیکھنا باقی ہیں۔ پرمار اور کماوت کے بارے میں پوچھے جانے پر، ایک سینئر پولیس افسر نے کہا، "ہم انکار نہیں کر سکتے کہ وہ ہمارے آدمی ہیں۔ انہیں قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے تھا۔


      ذرائع نے بتایا کہ ایل سی بی یونٹ کے 7 اہلکاروں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ایک اہلکار نے کہا، "ایک بار ابتدائی انکوائری رپورٹ جمع ہو جانے کے بعد، پولیس اہلکاروں کو پہلی تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔" ان سے کہا جائے گا کہ وہ اپنا موقف پیش کریں۔

      میرٹھ کے اس گاؤں میں دسہرے کے دن منایا جاتا ہے ماتم، گھروں میں نہیں جلتا چولہا، جانئے وجہ

      تھائی لینڈ کے سمندر میں ونک گرل پریا پرکاش واریر کا سیزلنگ اوتار دیکھ کر مداحوں کے اڑے ہوش

      واضح ہو کہ منگل کو منظر عام پر آنے والے ویڈیو کلپ میں کم از کم چار افراد کو ایک چوک پر باری باری سے بجلی کے کھمبے سے باندھ کر ایک شخص کے ذریعے لاٹھی سے پیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کی بیلٹ پر بندوق بندھی ہوئی ہے۔ کچھ اور لوگ اس کی مدد کر رہے ہیں۔ وہ سب سادہ لباس میں ہیں۔ اس کے بعد مارے گئے چاروں افراد کو بھیڑ کے سامنے ہاتھ جوڑتے نظر آتے ہیں۔ سادہ کپڑوں میں کھڑے لوگوں کے ذریعے ان چاروں بندوں کوش قریبی پولیس وین میں سوار ہونے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: