ہوم » نیوز » No Category

گجرات سرکار نے لگایا متنازعہ پوسٹر ، قرآن کریم میں گائے کا گوشت کھانے سے منع کیا گیا

احمدآباد : گجرات میں ایک عجیب و غریب پوسٹر لگایا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ قرآن کریم میں گئو رکشا کے بارے میں کہا گیا ہے ۔ یہ پوسٹر گئو سیوا اور گئو چار وکاس بورڈ کی جانب سے لگایا گیا ہے ۔

  • News18
  • Last Updated: Sep 08, 2015 01:12 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گجرات سرکار نے لگایا متنازعہ پوسٹر ، قرآن کریم میں گائے کا گوشت کھانے سے منع کیا گیا
احمدآباد : گجرات میں ایک عجیب و غریب پوسٹر لگایا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ قرآن کریم میں گئو رکشا کے بارے میں کہا گیا ہے ۔ یہ پوسٹر گئو سیوا اور گئو چار وکاس بورڈ کی جانب سے لگایا گیا ہے ۔

احمدآباد : گجرات میں ایک عجیب و غریب پوسٹر لگایا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ قرآن کریم میں گئو رکشا کے بارے میں کہا گیا ہے ۔ یہ پوسٹر گئو سیوا اور گئو چار وکاس بورڈ کی جانب سے لگایا گیا ہے ۔ اس پوسٹر میں ایک طرف گجرات کی وزیر اعلی آنندی بین پٹیل کی تصویر لگی ہے تو دوسری طرف اسلامی نشان چاند تارہ بنایا گیا ہے ۔


ایک انگریزی اخبار کے مطابق پوسٹر میں قرآن کریم کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے : اکرم البقرہ ، فانہا سید ۃ البہائمۃ۔ اس کا ترجمہ لکھا گیا ہے کہ گائے کی عزت کرو ، کیونکہ یہ جانوروں کی سردار ہے ۔ پوسٹر میں مزید کہا گیا ہے کہ قرآن کریم میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ گائے کا گوشت کھانے سے کئی طرح کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں جبکہ گائے کا دودھ ، دہی اور گھی صحت کیلئے مفید ہیں۔ ہم سبھی کو گائے کے گوشت کھانے سے بچنا چاہئے اور اس کی عزت کرنی چاہئے ۔


آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مفتی احمد دہلوی اس طرح کی کسی بھی آیت کے قرآن میں ہونے کی تردید کی ہے ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ قرآن کریم میں اس طرح کی کوئی آیت موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک عربی جملہ ہوسکتا ہے ، جسے قرآن کے حوالے سے بتایا جارہا ہے ۔ جان بوجھ کر یہ باتیں مسلمانوں کو گمراہ کرنے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں ۔


غلام محمد کویا نے بھی اس کی تردید کی ہے اور انہوں نے بھی صاف کہا ہے کہ اس طرح کی کوئی بھی آیت قرآن کریم میں موجود نہیں ہے ، جن لوگوں نے اس کو قرآن کے حوالے سے نقل کیا ہے انہیں سے پوچھئے کہ اس کا سورس کیا ہے ۔


ماہر اسلامیات پروفیسر اختر الواسع سے جب اس حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ اسلام میں گائے کے گوشت کھانے کی نہ تو ہدایت دی گئی ہے اور نہ ہی اس سے منع کیا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ ہندوستان کے مسلم حکمرانوں نے سماجی مصلحت کی بنیاد پر گائے ذبح کرنے سی منع کیا تھا ۔ اختر الواسع نے مزید بتایا کہ مغل بادشاہ بابر نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہاتھا کہ اس بات کا خیال رکھنا کہ گائے کو ذبح نہ کیا جائے ۔ اس طرح کی کئی اور مثالیں بھی موجود ہیں ۔

First published: Sep 08, 2015 01:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading