ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گجرات کے داہود میں جیل سے چھوٹے دو لوگوں کی بھیڑ نے کردی جم کر پٹائی ، ایک کی موت

راجستھان کے بعد اب گجرات میں بھیڑ کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر قتل کردئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کے داہود میں واقع کالی مہاڑی گاوں میں دو نوجوانوں پر حملہ کیا گیا

  • Share this:
گجرات کے داہود میں جیل سے چھوٹے دو لوگوں کی بھیڑ نے کردی جم کر پٹائی ، ایک کی موت
داہود اسپتال کی تصویر ۔

راجستھان کے بعد اب گجرات میں بھیڑ کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر قتل کردئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کے داہود میں واقع کالی مہاڑی گاوں میں دو نوجوانوں پر حملہ کیا گیا ۔ اس حملہ میں ایک کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسرا اسپتال میں زیر علاج ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 22 سالہ اجمل ووہنیا کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی ۔ جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت 25 سالہ بھارو متھرپلاس کی شکل میں ہوئی ہے۔


پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ تاہم اس معاملہ میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ کنٹرول روم کے انچارج کے مطابق پولیس جائے واقعہ پر فورا پہنچی اور زخمی شخص کو اسپتال پہنچایا گیا ۔ ہجومی تشدد میں شامل افراد کے خلاف قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ کچھ سالوں میں ہجومی تشدد کے واقعات میں اضافہ پر سپریم کورٹ نے بھی گزشتہ دنوں حکومت کی سرزنش کی تھی ۔ اس کے باجود ایسے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ کچھ دنوں قبل ہی راجستھان میں رکبر عرف اکبر نامی ایک شخص کا ہجومی تشدد کے دوران قتل کردیا گیا تھا۔

First published: Jul 29, 2018 02:02 PM IST