اسد الدین اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم کا گجرات میونسپل الیکشن میں کھلا کھاتہ ، جانئے کن سیٹوں پر ملی جیت

مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر صدر اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کرتے ہوئے آر ایس ایس سربراہ اور آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی کی سخت نکتہ چینی کی اور لکھا راشٹریہ سیوم سنگھ (آرایس ایس) کے لوگ تشدد کرتے ہیں۔

مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر صدر اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کرتے ہوئے آر ایس ایس سربراہ اور آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی کی سخت نکتہ چینی کی اور لکھا راشٹریہ سیوم سنگھ (آرایس ایس) کے لوگ تشدد کرتے ہیں۔

Gujarat Municipal Election Result 2021 : احمد آباد سمیت چھ مہانگر پالیکا کی کل 576 سیٹوں پر 21 فروری کو ووٹ ڈالے گئے تھے ۔

  • Share this:
    گجرات کے میونسپل الیکشن میں اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اپنا کھاتہ کھولتے ہوئے احمد آباد کے دو وارڈ میں جیت حاصل کی ہے ۔ احمد آباد نگر نگم کے جمال پور اور مکتم پورہ وارڈ میں پارٹی کے پینل کو جیت ملی ہے ۔

    احمد آباد سمیت چھ مہانگر پالیکا کی کل 576 سیٹوں پر 21 فروری کو ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ چھ میں سے پانچ مہانگر پالیکا یعنی احمد آباد ، راجکوٹ ، وڈودرہ ، جام نگر اور بھاو نگر میں بی جے پی کو اکثریت مل گئی ہے وہیں سورت میں عام آدمی پارٹی نے 25 سیٹوں پر جیت حاصل کرکے کانگریس کو یہاں تیسرے نمبر پر پہنچا دیا ہے ۔

    میونسپل الیکشن کے نتائج سے ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ گجرات بی جے پی کا گڑھ ہے اور فی الحال اس گڑھ میں کوئی دوسری پارٹی سیندھ نہیں لگا سکتی ہے ۔ نتائج سے واضح ہے کہ گجرات میں بی جے پی کا طلسم توڑ پانا کانگریس تو کیا ، فی الحال کسی بھی اپوزیشن پارٹی کے بس کی بات نہیں ہے ۔

    کانگریس کو کیوں ہوا نقصان ؟

    سورت میں 2015 کے انتخابات کے موازنہ میں اس مرتبہ کانگریس کو نقصان ہوا ہے ۔ پاٹیدار آرکشن سمیتی نے الیکشن سے پہلے کانگریس کی مخالفت کی تھی جبکہ عام آدمی پارٹی نے بڑی چال چلتے ہوئے پاٹیدار امیدواروں کو ٹکٹ دئے اور اسی علاقہ کو مرکز میں رکھ کر تشہیر بھی کی ۔ یہی وجہ رہی کہ عام آدمی پارٹی یہاں کانگریس سے بھی آگے نکل گئی ۔ گزشتہ الیکشن میں سورت کی 120 سیٹوں میں سے بی جے پی کو 80 اور کانگریس کو 36 سیٹیں ملی تھیں ۔

    پاٹیدار برادری کے گڑھ سورت میں بھی ملی مایوسی

    احمد آباد میں ہاردک پٹیل نے پوری طاقت جھونکی تھی ۔ انہوں نے سبھی وارڈ میں ریلیاں کیں مصد نکڑ سبھا کیں ، پھر بھی کانگریس کو یہاں کراری شکست ملی ۔ ووٹوں کی گنتی میں تو ایک وقت پر اے آئی ایم آئی ایم امیدوار بھی کانگریس امیدوار سے آگے نکلتے نظر آرہے تھے ۔ وہیں بات کریں سورت کی تو یہاں بھی کانگریس کی تصویر نہیں بدل سکی ۔ پاٹیدار برادری کے گڑھ میں بھی کانگریس کو عام آدمی پارٹی نے جھٹکا دیا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: