ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گجرات بلدیاتی انتخابات : بی جے پی کا قبضہ برقرار لیکن بڑا نقصان ، کانگریس کی سیٹوں میں اضافہ

گجرات میں 74 نگر پالیکاؤں کے لئے ہونے والے انتخابات کےووٹوں کی گنتی کے دوران آج ریاست میں حکمراں بی جے پی کی سب سے زیادہ جگہوں پر جیت کے باوجود گزشتہ اسمبلی انتخابات کی طرز پر ہی پارٹی کو جھٹکا لگا

  • UNI
  • Last Updated: Feb 19, 2018 09:14 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گجرات بلدیاتی انتخابات : بی جے پی کا قبضہ برقرار لیکن بڑا نقصان ، کانگریس کی سیٹوں میں اضافہ
گجرات میں 74 نگر پالیکاؤں کے لئے ہونے والے انتخابات کےووٹوں کی گنتی کے دوران آج ریاست میں حکمراں بی جے پی کی سب سے زیادہ جگہوں پر جیت کے باوجود گزشتہ اسمبلی انتخابات کی طرز پر ہی پارٹی کو جھٹکا لگا

گاندھی نگر: گجرات میں 74 نگر پالیکاؤں کے لئے ہونے والے انتخابات کےووٹوں کی گنتی کے دوران آج ریاست میں حکمراں بی جے پی کی سب سے زیادہ جگہوں پر جیت کے باوجود گزشتہ اسمبلی انتخابات کی طرز پر ہی پارٹی کو جھٹکا لگا اور وہ گزشتہ بار کے 59 کے مقابلے میں اس بار صرف 47 پالیکاؤں میں ہی کامیابی حاصل کر پائی۔ دوسری طرف اہم اپوزیشن کانگریس نے پچھلی بار کے تقریبا ایک درجن کے مقابلے میں 16 نگر پالیکاؤں میں جیت حاصل کی ہے۔

ریاستی الیکشن کمشنر وریش سنہا نے بتایا کہ بہوجن سماج پارٹی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے ایک ایک میونسپل میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ آزاد امیدوار وں نے چار میں جیت حاصل کی ہے۔ چھ پالیکاؤں میں ملے جلے نتائج آئے ہيں۔

کل 75 نگر پالیکاؤں کے انتخابات ہونے تھے۔ مگر ان میں سے ایک جعفرآباد میں بی جے پی کی بلامقابلہ جیت کے بعد 74 پر ہی الیکشن ہوا تھا۔ مسٹر سنہا نے بتایا کہ کل 2060 سیٹوں پر 17 فروری کو پولنگ ہوئی تھی۔ ان میں سے 1167 بی جے پی نے 630 کانگریس، 15 بی ایس پی، 28 این سی پی، 18 دوسری چھوٹی جماعتوں اور 202 آزاد امیدواروں نے جیتی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے آبائی شہر مہیسانا کے واڈنگر کی میونسپل میں بی جے پی نے اپنی جیت برقرار رکھی ہے۔ اس نے سات وارڈ کی کل 28 میں سے 27 سیٹیں جیتی ہیں۔ کانگریس کو صرف ایک سیٹ ہی حاصل ہوئی۔

First published: Feb 19, 2018 09:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading