உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گجرات : کیا نائب وزیر اعلی کے عہدہ سے ہٹائے جائیں گے نتن پٹیل؟ سی آر پاٹل نے دیا یہ بڑا بیان

    گجرات : کیا نائب وزیر اعلی کے عہدہ سے ہٹائے جائیں گے نتن پٹیل؟ سی آر پاٹل نے دیا بڑا بیان ۔ فائل فوٹو۔

    گجرات : کیا نائب وزیر اعلی کے عہدہ سے ہٹائے جائیں گے نتن پٹیل؟ سی آر پاٹل نے دیا بڑا بیان ۔ فائل فوٹو۔

    سی آر پاٹل کے اس بیان کے بعد نتن پٹیل کے سیاسی مستقبل پر بڑا بحران منڈلانے لگا ہے ۔ ایسے میں یہ واضح ہوگیا کہ گجرات کو جہاں ایک وزیر اعلی ملا وہیں ریاست کے نائب وزیر اعلی کا خاتمہ ہوگیا ۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ نتن پٹیل کو کسی دیگر ریاست کا گورنر منتخب کیا جاسکتا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      گاندھی نگر : گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے ریاست میں اسمبلی انتخابات سے سوا سال پہلے ہفتہ کو اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا تھا ۔ اس کے بعد اتوار کو گاندھی نگر میں ہوئی بی جے پی کی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں نئے وزیر اعلی کے طور پر بھوپیندر پٹیل کے نام کا اعلان کردیا گیا ۔ دسمبر 2022 میں ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات تک اب ریاست کی ذمہ داری ان کے کندھوں پر ہوگی ۔ وزیر اعلی کی ریس میں موجودہ نائب وزیر اعلی نتن پٹیل کا نام بھی شامل تھا ، حالانکہ لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں اتفاق رائے سے بھوپیندر پٹیل کے نام پر مہر لگ گئی ۔

      وزیر اعلی کی تبدیلی کے ساتھ ہی اب گاندھی نگر میں ریاستی بی جے پی صدر سی آر پاٹل نے نائب وزیر اعلی نتن پٹیل کو لے کر ایک بڑا بیان دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی سرکار میں ریاست کے نائب وزیر اعلی ہوں گے یا نہیں ابھی اس پر کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے ۔ ریاست میں کتنے وزرا ہوں گے اور ریاست میں انہیں کیا ذمہ داری دی جائے گی ، ان سبھی باتوں کا ایک دو دن میں انکشاف ہوجائے گا ۔ ریاستی صدر کے بیان کے بعد صاف ہوگیا ہے کہ اب نتن پٹیل کابینہ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔

      کیا ہوگا مستقبل ؟

      سی آر پاٹل کے اس بیان کے بعد نتن پٹیل کے سیاسی مستقبل پر بڑا بحران منڈلانے لگا ہے ۔ ایسے میں یہ واضح ہوگیا کہ گجرات کو جہاں ایک وزیر اعلی ملا وہیں ریاست کے نائب وزیر اعلی کا خاتمہ ہوگیا ۔ اب یہ بھی کہا جانے لگا ہے کہ گجرات کی سیاست میں روپانی ۔ نتن پٹیل دور کا اختتام ہوگیا ہے ۔ سیاسی تجزیہ کاروں کی مانیں تو یہ بھی ہوسکتا ہے کہ نتن پٹیل کو کسی دیگر ریاست کا گورنر منتخب کیا جاسکتا ہے ۔ اس سے پہلے بھی گورنر کے نام پر ان کی بحث تھی ۔

      نتن پٹیل نے کہی تھی یہ بات

      غور طلب ہے کہ لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ سے پہلے نتن پٹیل نے کہا تھا کہ لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر مقبول ، مضبوط، تجربہ کار اور سبھی کیلئے قابل قبول ہونا چاہئے ۔ انہوں نے گاندھی نگر میں نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں کسی کا نام نہیں لیں گے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت نئے وزیر اعلی کے نام پر فیصلہ لے گی ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر کون سب سے اہل ہیں ، پٹیل نے اتوار کو کہا کہ لیڈر کو مقبول ، مضبوط ، تجربہ کار اور سبھی کیلئے قابل قبول ہونا چاہئے ۔

      انہوں نے کہا کہ میں یہاں کسی ممکنہ نام پر اپنی ذاتی رائے دینے نہیں آیا ہوں ، نئے وزیر اعلی کا انتخاب صرف ایک خالی عہدہ کو بھرنے کی کارروائی نہیں ہے ۔ گجرات کو ایک کامیاب قیادت کی ضرورت ہے ۔ تاکہ ریاست سب کو ساتھ لے کر ترقی کرسکے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: