Gujarat: کچھ کے پاس کریک میں 9 پاکستانی کشتیاں ضبط، ماہی گیروں کی تلاش میں BSF
Pakistani Boat Seized: بارڈر سیکوٹی فورس (Border Security Force) نے جمعرت کی صبح گجرات کے کچھ (Kutch) ضلع کے پاس ہندوستان ۔ پاکستان سمندری سرحد (India-Pakistan Sea Border) سے متصل حرامی نالا کریک علاقہ میں مچھلی پکڑنے والی نو پاکستانی کشتیوں کو ضبط کیا ۔ افسران نے یہ جانکاری دی ۔
Pakistani Boat Seized: بارڈر سیکوٹی فورس (Border Security Force) نے جمعرت کی صبح گجرات کے کچھ (Kutch) ضلع کے پاس ہندوستان ۔ پاکستان سمندری سرحد (India-Pakistan Sea Border) سے متصل حرامی نالا کریک علاقہ میں مچھلی پکڑنے والی نو پاکستانی کشتیوں کو ضبط کیا ۔ افسران نے یہ جانکاری دی ۔
احمد آباد : بارڈر سیکوٹی فورس (Border Security Force) نے جمعرت کی صبح گجرات کے کچھ (Kutch) ضلع کے پاس ہندوستان ۔ پاکستان سمندری سرحد (India-Pakistan Sea Border) سے متصل حرامی نالا کریک علاقہ میں مچھلی پکڑنے والی نو پاکستانی کشتیوں کو ضبط کیا ۔ افسران نے یہ جانکاری دی ۔ انہوں نے بتایا کہ ضبط کرنے کے بعد بی ایس ایف نے یہ پتہ لگانے کیلئے خلیجی علاقہ میں تلاشی مہم شروع کی ہے کہ کیا پڑوسی ملک سے ایسی اور کوئی کشتی ہندوستانی آبی حدود میں داخل ہوئی ہے ۔
بی ایس ایف کے گجرات فرنٹیئر کے انسپکٹر جنرل جی ایس ملک نے پی ٹی آئی۔ بھاشا کو بتایا کہ معمول کی گشت کے دوران بی ایس ایف اہلکاروں نے خطہ کا پورا منظر حاصل کرنے کیلئے آسمان میں کیمرہ سے لیس یو اے وی کو بھیجا تھا ۔ یو اے وی کے ذریعہ ہمیں حرامی نالا میں مچھلی پکڑنے والی نو کشتیاں نظر آئیں ۔ بی ایس ایف کی گشتی کشتیاں فورا جائے واقعہ پر پہنچ گئیں اور پاکستان کے ماہی گیروں کی ان کشتیوں کو ضبط کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کسی پاکستانی ماہی گیر کو نہیں پکڑا گیا ہے کیونکہ ان کشتیوں پر سوار لوگ بی ایس ایف کی موجودگی کے بارے میں جاننے کے بعد پاکستان کی جانب بھاگ گئے ہوں گے۔
ملک نے کہا کہ ہم نے نو کشتیوں کی برآمدگی کے بعد کریک علاقہ میں تلاشی مہم شروع کی ہے ، کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ کچھ اور کشتیاں بھی ہوسکتی ہیں ۔ یہ ممکن ہے کہ ہمیں پاکستانی ماہی گیر مل جائیں ، جنہوں نے ہمارے آبی حدود میں دراندازی کی ہے ۔
ملک نے کہا کہ کشتیوں کی برآمدگی کے بعد کریک خطہ میں تلاشی مہم کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کیلئے وہ گاندھی نگر سے کچھ پہنچے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔