گجرات : وزیر اعظم مودی نے احمد آباد میں کیا روڈ شو، بھوپیندر پٹیل کی حلف برداری تقریب میں ہوں گے شامل
گجرات : وزیر اعظم مودی نے احمد آباد میں کیا روڈ شو، بھوپیندر پٹیل کی حلف برداری تقریب میں ہوں گے شامل
گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی بڑی جیت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد میں دیر رات روڈ شو کیا ۔ اس دوران احمد آباد میں سڑک کے دونوں کنارے لوگوں کی بھیڑ جمع تھی ۔
احمد آباد: گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی بڑی جیت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد میں دیر رات روڈ شو کیا ۔ اس دوران احمد آباد میں سڑک کے دونوں کنارے لوگوں کی بھیڑ جمع تھی ، جنہوں نے وزیر اعظم مودی کا شاندار خیرمقدم کیا ۔
دراصل گجرات میں بھوپیندر پٹیل پیر 12 دسمبر کو وزیر اعلی عہدہ کا حلف لینے والے ہیں ۔ اس حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کیلئے وزیراعظم مودی اتوار رات کو احمد آباد پہنچے ۔ وزیر اعظم مودی کے علاوہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بھی اس حلف برداری تقریب میں شامل ہوں گے ۔
#WATCH | Gujarat: People greet PM Modi as he holds a roadshow in Ahmedabad.
The oath-taking ceremony of BJP's Bhupendra Patel, as chief minister of Gujarat, is to take place tomorrow, 12th December.
بتادیں کہ گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر بھوپیندر پٹیل کی یہ لگاتار دوسری مدت کار ہوگی ۔ گورنر آچاریہ دیوورت پیر کو دوپہر دو بجے گاندھی نگر میں نئے سکریٹریٹ کے پاس ہیلی پیڈ گراونڈ میں منعقد ہونے والے پروگرام میں پٹیل کو ریاست کے 18 ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف دلائیں گے ۔ اس دوران پٹیل کے ساتھ کچھ نئے وزرا کے بھی حلف لینے کا امکان ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ختم ہوئے گجرات کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 182 میں سے ریکارڈ 156 سیٹوں پر جیت درج کی تھی ۔ یہ گجرات کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی لگاتار ساتویں جیت ہے ۔ کانگریس کو 17 اور اے اے پی کو پانچ سیٹوں پر جیت ملی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔